• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بھیونڈی کے عادل انصاری نے ایشیا پیرا کپ میں تیراندازی میں کانسے کا تمغہ جیتا

Updated: February 12, 2025, 4:12 PM IST | Khalid Abdul Qayyum Ansari | Bhiwandi

انقلاب ایوارڈ یافتہ کھلاڑی نے کہا کہ میرا خواب ہے کہ میں ملک کے لئے اسی طرح مزید تمغے جیتوں اور پیرالمپکس میں بھی کامیاب رہوں۔

Adil Ansari can be seen showing the shooting action. Photo: INN
تیراندازی کا ایکشن دکھاتے ہوئے عادل انصاری دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: آئی این این

معروف تیر اندازاور انقلاب ایوارڈ یافتہ کھلاڑی عادل محمد نظیر انصاری نے ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ایشیا پیرا کپ ورلڈ رینکنگ ٹورنامنٹ ۲۰۲۵ء میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک کا نام روشن کیا ہے۔ 
حاصل کردہ تفصیلات کے مطابق یہ مقابلہ بینکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہوا، جہاں دنیا بھر کے بہترین ’پیرا آرچرز‘ نے شرکت کی۔عادل انصاری کا یہ کارنامہ نہ صرف بھیونڈی بلکہ پورے ملک کے لئے  فخر کی بات ہے۔ وہ مسلسل عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنا رہے ہیں۔ روزنامہ انقلاب کی جانب سے جب خصوصی بات چیت کیلئے ان سے بذریعہ فون رابطہ کیا گیا تووہ بینکاک میں ہی موجود تھے، انہوں نے اپنے دلی جذبات کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ’’الحمدللہ !میں  نے ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی مقابلے میں اپنے شہر اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔میں بے حد خوش ہوں ، یہ تمغہ میرے لئے  بہت خاص ہے، کیونکہ میں نے اس کیلئے انتھک محنت کی ہے۔‘‘ عادل نے مزید کہا کہ میری یہ کامیابی ملک ٹیم ،کوچ اہل خانہ اور دوستوں کی بھرپور حمایت کے بغیر ممکن نہیں تھی۔ میں اپنی ٹیم ، کوچ، اہل خانہ اور ان تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا۔‘‘ عادل نے پرعزم لہجے میں کہا کہ’’ میرا خواب ہے کہ میں ملک کے لئے  مزید تمغے جیتوں اور پیرالمپکس میں بھی کامیابی حاصل کروں۔یہ کامیابی ملک  میں پیرا اسپورٹس کی بڑھتی ہوئی ترقی اور کھلاڑیوں کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‘‘  عادل کی اس کامیابی پر ان کے مداحوں، کوچز اور مقامی افراد نے سوشل میڈیا پر انہیں مبارکباد پیش کی  ہے۔ اہلِ علاقہ خوشی کا اظہار کر رہے ہیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK