• Fri, 10 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھونیشور کے ایک گاؤں میں گروہی تصادم میں متعدد افراد زخمی، حالات قابو میں

Updated: October 27, 2023, 2:51 PM IST | Bhubaneswar

جمعہ کی صبح گاؤں کے دو گروپوں میں جھڑپ ہوگئی جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے جبکہ مکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ علاقائی اے سی پی نے بتایا کہ ابھی حالات قابو میں ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پولیس نے بتایا کہ جمعہ کی صبح یہاں کے قریب ایک گاؤں میں دو گروپوں کے درمیان تصادم میں کئی لوگ زخمی ہوگئے ہیں۔علاقے کے ایک پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس فورس کی دو ٹکڑی (۶۰؍ پولیس اہلکاروں پر مشتمل) منچشور پولیس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں آنے والے گاؤں میں حالات کو معمول پر لانے کیلئے تعینات کی گئی ہیں۔ گاؤں کے دو وارڈوں کے لوگوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ اگرچہ تصادم کی اصل وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم، پولیس کو شبہ ہے کہ تشدد کی وجہ سیاسی دشمنی ہے۔
گاؤں والوں کے دونوں گروپوں میں گزشتہ پنچایتی انتخابات سے سیاسی دشمنی تھی۔ جمعہ کی صبح دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ اور بوتلیں برسانا شروع کر دیں۔ پولیس نے بتایا کہ جھڑپ میں کچھ مکانات کو بھی نقصان پہنچا ہے۔اے سی پی گوتم کسان نے کہا کہ ’’اطلاع ملنے کے بعد، ہم موقع پر پہنچے اور حالات کو قابو میں کیا۔ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پولیس فورس کی دو ٹکڑی گاؤں میں تعینات کی گئی ہیں۔ اب صورتحال قابو میں ہے۔‘‘یاد رہے کہ اس سال یکم ستمبر کو بھی گاؤں میں اسی طرح کا گروہی تصادم ہوا تھا جس میں ۱۰؍ سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK