Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ریزرویشن کے معاملہ پر ہنگامہ کے بعد بہار اسمبلی کی کارروائی ملتوی

Updated: March 26, 2025, 11:32 AM IST | Patna

آر جے ڈی ایم ایل اے اخترالاسلا م نے کہا کہ مہا گٹھ بندھن کے ذریعےلائےگئے ۷۵؍ فیصد ریزرویشن کوحکومت نے ختم کردیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بہار حکومت نے پردھان منتری گرامین آواس یوجنا کے تحت ۷۵؍ ہزار ضرورتمند خاندانوں کو پہلی قسط کے طور پر۳۰۰؍ کروڑ روپے کی مالی امداد فراہم کی ہے۔ ایسے مستحقین کو جن کی اپنی زمین نہیںہے ۱ء۲۰؍ لاکھ روپے جبکہ زمیندار مستحقین کو۴۰؍ ہزار روپے دیے گئے ہیں۔ دیہی ترقی کے وزیر شراون کمار نے اس اسکیم کا آغاز کیا اور کہا کہ حکومت ہر غریب کو پکے گھر فراہم کرنے کیلئے پابند عہد ہے۔بہار حکومت ایسے لوگوں کی مسلسل مدد کر رہی ہے جو مالی مجبوریوں کی وجہ سے مکان بنانے سے قاصر تھے۔ وزیر نے کہا کہ اس اسکیم کا بنیادی مقصد تمام ضرورت مند خاندانوں کو ایک محفوظ اور باعزت زندگی فراہم کرنا ہے۔ حکومت نے یہ رقم براہ راست مستحقین کے بینک کھاتوں میں منتقل کردی ہے۔ اس مالی امدادکیلئے۳۰۱؍ کروڑ ۱۸؍ لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: شب قدر کی عظمت انسانی فہم و ادراک سے ماورا ہے

وزیر نے کہا کہ بہار کو مرکزی دیہی ترقی کی وزارت سے۵؍ لاکھ ۴۶؍ ہزار۷۴۵؍نئے مکانات کا اضافی ہدف ملا ہے۔ اس مالی سال میں بہار کا کل ہدف ۷؍ لاکھ ۹۰؍ ہزار ۶۴۸؍ مکانات کی تعمیر کا ہے جس کے تحت پہلی قسط کی تقسیم  میں۱۲۰۰؍ کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ آئندہ۱۰۰؍ دنوں  میں ۸۰؍ ہزار روپے دوسری اور تیسری قسط کے طورپر دئیے جائیں گے ۔ اس کے علا  وہ۲۲۰۵۰؍ روپے کی رقم منریگا کے ذریعے۹۰؍ دن کی اجرت کے طور پر دی جائے گی اور لوہیا سوچھ بہار ابھیان کے تحت بیت الخلا کی تعمیر کیلئے ۱۲؍ ہزار روپے دیے جائیں گے۔ اس طرح ہر استفادہ کنندہ کو کل ایک لاکھ۵۴؍ ہزار ۵۰؍ روپے دیے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK