• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بہار:کانسٹیبل بھرتی امتحان میں بدعنوانی کی شکایات

Updated: August 08, 2024, 2:10 PM IST | Patna

امتحان مرکز کے قریب کچھ افراد کو پر چیاں بناتے ہوئےاورموبائل سے سوالات کے جواب لکھتے ہوئے دیکھا گیا۔

A view of an examination center in Patna. Photo: PTI
پٹنہ کے ایک امتحانی مرکز کا منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی۔

یکم اکتوبر۲۰۲۳ءکو پیپر لیک ہونے کی وجہ سے منسوخ کیاگیا کانسٹیبل بھرتی کا امتحان بدھ کو ریاست کے مختلف اضلاع میں لیا گیا۔ حالانکہ پچھلی غلطی سے سبق لیتے ہوئے انتظامیہ نے پوری کوشش کی کہ امتحان میں کسی قسم کی کوئی بدعنوانی نہ ہواور پیپر لیک سے ہونے والی سبکی سے بچاجاسکے۔ اس کے باوجود گشت کرنے والی خبروں ، تصاویراور ویڈیو سے ایک بار پھر امتحان میں بدعنوانی کا اندیشہ ہے۔ 
سوشل میڈیاپر وائرل تصاویرمیں پٹنہ کے کئی امتحان مراکزکے باہرکچھ افراد پرچیاں بناتے ہوئےاور موبائل سےسوالات دیکھ کر جوابات لکھتے ہوئے دیکھے گئے۔ 
بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے کنکرباغ علاقے میں ٹی پی ایس کالج اور بورنگ روڈ علاقے میں اے این کالج کے امتحان مرکز کے قریب کچھ افراد پر چیاں بناتے ہوئے نظر آئے۔ میڈیا اہلکارو ں کے پہنچنے اور سوال کرنے پر ایسے لوگ فرارہوگئے۔ حالانکہ کانسٹیبل بھرتی امتحان میں بے ضابطگیوں کو روکنے کیلئے بہار پولیس کی کئی ٹیمیں مامور کی گئی تھیں۔ سینٹرل سلیکشن بورڈ کی جانب سے بدعنوانی سے پاک امتحان کا دعویٰ کیا گیا تھا لیکن ان تصویروں نے کئی سوالات جنم دے دیئےہی لیکن اس معاملے میں بہار پولیس کی طرف سے خبر لکھے جانے تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK