• Sat, 21 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پٹنہ، بہار: نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بی ٹیک سال دوم کی طالبہ کی خودکشی

Updated: September 21, 2024, 7:01 PM IST | Patna

بہار کی راجدھانی پٹنہ کے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی بی ٹیک کی ایک طالبہ کی خود کشی کے بعد ساتھی طلبہ نے کیمپس میں مظاہرہ کیا، انہوں نے انتظامیہ پر طلبہ کے مسائل کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ڈائریکٹر پی کے جین کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بہار کی راجدھانی پٹنہ کے انیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں بی ٹیک کی تعلیم حاصل کر رہی سال دوم کی ایک طالبہ نے خود کشی کر لی جس کے نتیجے میں دیگر طلبہ کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاج کیا گیا۔ آندھرا پردیش کے اننت پور کی رہنے والی پلوی ریڈی نے این آئی ٹی پٹنہ کے گلز ہوسٹل میں اپنی جان دے دی، پولیس نے اس کے کمرے سے سوسائڈ نوٹ بر آمد کر لیا ہے۔جبکہ معاملہ درج کر کے لاش کو دانہ پور اسپتال میں طبی معائنہ اور پوسٹ مارٹم کیلئے روانہ کر دیا گیا۔

 واضح رہے کہ اس ادارے میں خود کشی کا یہ دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل ۲۰۱۷ء میں اتر پردیش کی رہنے والی ایک اور طالبہ نےخود کشی کر لی تھی۔اس واقعہ کے بعد دیگر طلبہ نے کیمپس میں نعرے بازی کی،انہوں نے انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ پر طلبہ کی فلاح کے تعلق سے لا پرواہی برتنے کا الزام عائد کیا ۔اس کے علاوہ احتجاج کر رہے طلبہ نے اس خود کشی کے تعلق سے مبینہ طور پر غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر این آئی ٹی پٹنہ کے ڈائرکٹر پی کے جین کے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا۔   

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK