• Sun, 16 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسکولوں کے بعد جونیئر کالجوں کے طلبہ کیلئے بھی بائیومیٹرک حاضری کی تجویز

Updated: February 15, 2025, 11:12 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے بعد جونیئر کالجوں میں بھی بائیو میٹرک حاضری لازمی کرنے کا اعلان ہے۔ گیارہویں اور بارہویں کے امتحان کیلئے ۷۵؍ فیصد حاضری درکار ہوگی۔

Picture: INN
تصویر: آئی این این

محکمہ تعلیم نے اسکولوں کے بعد جونیئر کالجوں میں بھی بائیو میٹرک حاضری لازمی کرنے کا اعلان ہے۔ گیارہویں اور بارہویں کے امتحان کیلئے ۷۵؍ فیصد حاضری درکار ہوگی۔ جو طلبہ کالج میں نام لکھا کر نجی اداروںمیں پڑھائی کرتے تھے، اب ان کیلئے مسئلہ پیش آسکتا ہے۔ تعلیمی تنظیمو ں کے مطابق ۲؍سال قبل بھی اس طرح کا اعلان کیا گیا تھا لیکن مخالفت کے بعد فیصلہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔
 آئندہ تعلیمی سال سے  مہاراشٹر اسٹیٹ ایجوکیشن بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں کے طلبہ کو چہرے کی شناخت یا فنگر پرنٹ اسکیننگ پر مبنی بائیو میٹرک سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے اپنی حاضری درج کرانی ہوگی ۔ اس کا مقصد طلبہ کی ۷۵؍فیصد حاضری کے نظام کو نافذ کرنا ہے ، دوسرا مقصد پرائیویٹ کوچنگ اداروں میں باقاعدہ حاضر رہنے والے طلبہ کو کالج میں حاضر ر ہنے کی تلقین کرنا ہے۔
فی الحال متعدد طلبہ جونیئر کالجوں میں داخلہ تولے لیتے ہیں لیکن ان کی حاضری کالج میں برائے نام ہوتی ہے جس کی وجہ سے محکمہ تعلیم نے مذکورہ سسٹم نافذ کرنے کی تجویز پیش کی ہے ۔
 مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے چیئرمین شرد گوساوی نے اس تعلق سے کہا کہ’’ محکمہ تعلیم ریاست بھر کے جونیئر کالجوں میں بائیو میٹرک حاضری کو لازمی بنانے پر غور کر رہا ہے ۔ یہ قدم طلبہ کے نجی کوچنگ سینٹروں میں پڑھائی کی وجہ سے کالج کی کلاسوں کو نظر انداز کرنے کےسبب  اٹھایا جا رہا ہے ۔ اس سے حاضری کے ریکارڈ میں ہیرا پھیری کرنے کے عمل کو روکنے میں بھی مدد ملے گی۔ریاستی بورڈ کے امتحانات میں شرکت کیلئے کم از کم ۷۵؍فیصد حاضری پہلے  ہی لازمی ہے۔ اب اس پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا۔‘‘
  اکھل بھارتیہ اُردو شکشک سنگھ کے ساجد نثار نے کہا کہ ’’محکمہ تعلیم دوسری مرتبہ اس طرح کی تجویزپیش کر رہی ہے۔ اس بار یہ کس حد تک کامیاب ہوتی ہے یہ تووقت ہی بتائے گا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK