• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بپلب دیوکی جاٹ اور پنجابی سماج کے تعلق سے بدزبانی، معافی مانگنی پڑی

Updated: July 22, 2020, 8:08 AM IST | Agency | Agartala

گرودوارہ پربندھک سمیتی اور دیگر تنظیموں نے بی جےپی لیڈر اور تریپورہ کے وزیراعلیٰ پر سخت برہمی کااظہار کیا

Biplab Deb - Pic : INN
بپلب دیو ۔ تصویر : آئی این این

 بی جے پی کے لیڈر اور تریپورہ  کے وزیراعلیٰ بپلب دیو کو جاٹ اور پنجابی سماج کے تعلق سے اپنی بدزبانی پر پیر کو معافی مانگنی پڑی۔تاہم ان کے خلاف دونوں ہی سماجوں میں  زبردست غم وغصہ ہے۔ انہوں نے جاٹوں اور پنجابیوں کا موازنہ بنگالیوں سے کرتے ہوئے انہیں کم عقل کہاتھا۔  دیو کا کہنا ہے کہ پنجابی اور جاٹ جسمانی طور پرمضبوط ہوتےہیں مگر عقلمند کم ہوتے ہیں جبکہ بنگالی بہت ذہین ہوتے ہیں۔
 اس بیان کے منظر عام پر آتے ہی تنازع کھڑا ہوگیا اور بپلب دیو کو شدید تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا۔  تنازع کو دیکھتے ہوئے منگل کی صبح یکے بعد دیگر ہندی میں کوئی ٹویٹ کرکے بپلب دیو نے  معافی مانگی اور دعویٰ کیا کہ ان کا مقصد کسی کے جذبات کو مجروح کرنا قطعی نہیں تھا۔  واضح رہے کہ بپلب دیو بی جےپی کے ان وزرائے اعلیٰ  میں  سے ہیں   جن کے اوٹ پٹانگ بیان  مذاق کا موضوع بنتے رہتے ہیں۔ 
  شرومنی گرودوارہ پربندھک سمیتی (ایس جی پی سی) کے صدر بھائی گوبند سنگھ لونگووال نے  پبلب دیو کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجابی اور سردار ملک کی عزت کے رکھوالے ہیں، ان کی تاریخ بے حد شاندار ہے۔ ایک ریاست کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے کسی کمیونٹی کے تئیں قابل مذمت تبصرہ کرنا زیبا نہیں دیتا۔ اس بیچ عام آدمی پارٹی کی پنجاب یونٹ کے صدر اور رکن پارلیمنٹ بھگونت سنگھ مان نے سخت تنقید کرتے ہوئے بی جے پی  سے مطالبہ کیا کہ وہ دیو کو  وزیر اعلیٰ کے عہدے سے برخاست کرے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK