• Sat, 28 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پٹنہ میں ’ایشوراللہ تیرونام ‘بھجن گانے پربی جےپی کا غیر ضروری ہنگامہ

Updated: December 27, 2024, 9:42 AM IST | Patna

اٹل جینتی تقریب میں بھوجپوری گلوکارہ دیوی نے جیسے ہی بھجن گانا شروع کیا وہاں موجودبی جے پی کارکنان اس کی مخالفت پراتر آئے

BJP leader Ashwini Choubey personally removed the singer from the stage while singing a bhajan of Gandhiji and raised slogans of `Jai Shri Ram`.
بی جے پی لیڈر اشوینی چوبے نےگاندھی جی کا بھجن گانے پر گلوکارہ کو خود اسٹیج سے اتارا ا ور ’جے شری رام‘ کے نعرے لگائے

ریاست بہار کی راجدھانی پٹنہ میں اٹل جینتی تقریب کے دوران مہاتما گاندھی کے پسندیدہ بھجن ’ایشور اللہ تیرو نام‘  پر بی جے پی  نے بلا وجہ تنازع کھڑا کردیا جس کے سبب بھجن گانے والی گلوکارہ کو معافی مانگنی پڑی ۔  دراصل پٹنہ کے باپو آڈیٹوریم میں اٹل جینتی تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا۔ تقریب کے دوران اس وقت ہنگامہ ہو گیا جب معروف بھوجپوری گلوکارہ دیوی نے اسٹیج سے مہاتما گاندھی کا پسندیدہ بھجن ’ایشور اللہ تیرو نام‘ گانا شروع کر دیا۔ جیسے ہی گلوکارہ نے ’ایشور اللہ تیرو نام‘ گایا تقریب میں  موجود تمام لوگوں نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ اس کے بعد گلوکارہ کو لوگوں کی شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑا معاملہ اتنا طول پکڑ گیا کہ گلوکارہ کو اسٹیج سے ہی معافی مانگنی پڑی۔
 واضح ہو کہ گاندھی جی کے پسندیدہ بھجن ’ایشور اللہ تیرو نام‘ کو لے کر جو ہنگامہ ہوا اس وقت پروگرام میں سابق مرکزی وزیر اشوینی چوبے بھی موجود تھے۔ مرکزی وزیر نے بذات خود گلوکارہ کو اسٹیج سے اتارا اور اسٹیج سے ہی ’جے شری رام‘ کا نعرہ لگانے لگے۔ حالانکہ گلوکارہ نے کہا کہ ’’بھجن گاتے وقت ان کا ارادہ کسی کو تکلیف پہنچانے کا نہیں تھا اس لئے انہوں نے بعد میں معافی مانگی۔‘‘
  ہنگامہ کے وقت اسٹیج پر تقریباً۲۰؍ سے زیادہ لوگ تھے۔ آخر میں گلوکارہ دیوی نے معروف گلوکارہ شاردا سنہا کو یاد کرتے ہوئے ’چھٹی میّا آئی نہ دوریا‘ گایا او ر تقریب درمیان میں ہی چھوڑ کر چلی گئیں۔اس معاملے پر پر آر  جے ڈی سربراہ لالو یادو کا ردِعمل سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب پٹنہ میں ایک گلوکارہ نے گاندھی جی کا بھجن ’رگھو پتی راگھو راجہ رام‘ گایا تو نتیش کمار کے ساتھی بی جے پی اراکین نے ہنگامہ کھڑا کر دیا تھا۔ یہ بھجن کم سمجھنے والے لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK