• Thu, 09 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی حکومت خواتین کے تحفظ میں ناکام: بھوپیندر ہڈا

Updated: August 20, 2024, 1:10 PM IST | Agency | Chandigarh

رکشا بند ھن کے موقع پر ہر یانہ کے اپوزیشن لیڈر نے خطاب کیا، خواتین کی حفاظت کو اولین ترجیح  بتایا۔

Opposition Leader of Haryana Bhupinder Singh Hooda speaking. Photo: INN
ہریانہ کے اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا خطاب کرتےہوئے۔ تصویر : آئی این این

ہریانہ کے اپوزیشن لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا نے پیر کو الزام لگایا کہ بی جے پی حکومت ریاست میں خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وہ رکشا بندھن کے موقع پر خواتین سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ہریانہ میں خواتین کے خلاف جرائم کاسلسلہ رکنے کا نام نہیں  لے رہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ خواتین کے خلاف جرائم میں آج ہریانہ ملک میں پہلے نمبر پر ہے۔ ہر روز ۵؍ خواتین کی عصمت دری اور اغواء کے۱۳؍ واقعات ہوتے ہیں اور ہر روز۴۶؍ خواتین کیخلاف کوئی نہ کوئی جرم ہوتا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:جی ایس ٹی معاملے میں سی اے جی کی وزیر خزانہ کو سخت ہدایت

انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے علاوہ بھی حکومت کی لاپروائی کی وجہ سے آنگن واڑی، آشا ورکر، مڈ ڈے میل ورکر اور نرسنگ اسٹاف سمیت ہزاروں خواتین ورکرس کو سڑکوں پر اترنا پڑرہا ہے۔ انہوں نے خواتین سے وعدہ کیا کہ اگر ریاست میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو خواتین کی حفاظت کو ترجیح دی جائے گی۔ قبل ازیں ایم ایل اے گیتا بھوکل اور شکنتلا کھٹک نے بھوپیندر سنگھ ہڈا کو راکھی باندھ کر یہ تہوار منایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK