• Fri, 17 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی ایودھیا میں کسانوں کی زمین چھین رہی ہے:اکھلیش یادو

Updated: January 17, 2025, 11:04 AM IST | Agency | New Delhi

ایس پی سربراہ نے یوپی حکومت پر حملہ کرتے ہوئےکہا’’ آستھا اور ترقی کے نام پرزبردستی زمین حاصل کرنا ناانصافی ہے‘‘،مارکیٹ ریٹ کےمطابق معاوضہ دینے کا مطالبہ۔

Akhilesh Yadav and other Samajwadi Party leaders during the press conference. Photo: INN
اکھلیش یادواور سماجوادی پارٹی کے دیگرلیڈران پریس کانفرنس کے دوران۔ تصویر: آئی این این

:سماجوادی پارٹی کے قومی صدراکھلیش یادو نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت ایودھیا کے کسانوں کی زمین زبردستی چھین رہی ہے اور منافع خوروں کے لئے کسانوں کی کھیتی اور ان کے خاندانوں کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ اکھلیش یادو نے ایودھیا کے کسانوں سے ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئےان کے مطالبات کی تائیدکی ہے اور کہا کہ بھگوان رام بھی بی جے پی کو اس ناانصافی اور ظلم کی سزا دیں گے اور انہیں چھوڑیں گے نہیں ۔ لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے دوران اکھلیش یادو نے ملکی پورسیٹ پرپارٹی امیدوارکی تاریخی جیت کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ 
 اکھلیش یادو نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کسانوں کی زمین کے حصول کے خلاف ہے اور بی جے پی حکومت ایودھیا میں ان غریبوں کو مار رہی ہے اور بھگا رہی ہےجو ایودھیا میں صدیوں سے رہ رہے ہیں۔ اکھلیش نے کسانوں کی جنگ کوہر سطح پر لڑنے اوراس مسئلہ کو اسمبلی سے لوک سبھا تک اٹھا نےکا وعدہ کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ کسانوں کی زمین زبردستی نہ چھینی جائے، جن کسانوں کی زمینیں لی گئی ہیں ان کو مارکیٹ ریٹ پر معاوضہ دیا جائے اور کسانوں کو بھی ترقی میں حصہ دیا جائے۔ 
 ایودھیا کے درجنوں کسانوں نے اکھلیش یادو سے لکھنؤ میں سماجوادی پارٹی کے ریاستی ہیڈکوارٹر میں ملاقات کی اور اپنے مسائل بیان ل کئے۔ کسانوں نے کہا کہ حکومت غیر قانونی طور پر قبضے کر رہی ہے، خاص کر ماجھا جمتھارہ کے دو ہزار کسان خاندان بے گھر ہو رہے ہیں اور ان کےدکھ، درد کی کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ ایودھیا ترقی کرے اور ایودھیا کو عالمی معیار کا شہر بننا چاہیے لیکن وہاں کے باشندوں اور کسانوں کو بے گھر نہیں کرنا چاہئے، کسانوں کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونی چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK