• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

بی جے پی کو دسمبر تک نیا صدر مل سکتا ہے، پارٹی کسی خاتون کو صدر بنا کر چونکا بھی سکتی ہے

Updated: July 16, 2024, 1:09 PM IST | Agency | New Delhi

بی جے پی کے اگلے صدر کے طور پر ونود تاوڑے کا نام سب سے زیادہ زیر بحث ہے،سنیل بنسل اور اوم پرکاش ماتھر کا بھی نام زیر غور۔

BJP president JP Nadda. Photo: INN
بی جےپی کے صدر جےپی نڈا۔ تصویر : آئی این این

بی جے پی کو جلد ہی نیا قومی صدر مل سکتا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بی جے پی دسمبر تک نئے صدر کے نام کا اعلان کر سکتی ہے۔ صدر کے طور پر جے پی نڈا کی مدت ختم ہو گئی ہے۔ جے پی نڈا کی مدت جون۲۰۲۴ء تک بڑھا دی گئی تھی لیکن انہیں حکومت میں صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی ذمہ داری ملی ہے۔ ایسے میں اب پارٹی نئے صدر کی تلاش میں ہے۔ 
 بی جے پی کا مقصد اس سال دسمبر تک نئے قومی صدر کا تقرر کرنا ہے۔ اس عہدے کیلئے انتخابی عمل یکم اگست سے شروع ہوگا۔ ابتدائی طور پر ممبر سازی مہم چلائی جائے گی جو۱۵؍ ستمبر تک چلے گی۔ اس کے بعد فعال رکنیت سازی مہم۱۶؍ ستمبر سے۳۰؍ ستمبر تک چلے گی۔ اس کے ساتھ ہی۱۵؍ اکتوبر تک فعال رکنیت کی تصدیق کی جائے گی۔ بورڈ کے صدور کا انتخاب یکم سے۱۵؍ نومبر تک ہو گا۔ ضلعی صدور کے انتخابات۱۶؍ سے ۳۰؍ نومبر تک ہوں گے۔ ریاستی صدور کے بعد قومی صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔ بی جے پی ذرائع کے مطابق منڈل اور ضلع صدر کے انتخابات کے بعد ریاستی کونسل اور مرکزی کونسل کے اراکین کے انتخابات ہوں گے۔ ان انتخابات کے بعد یکم دسمبر سے ریاستی صدور کے انتخاب کا عمل شروع ہو جائے گا۔ ۵۰؍فیصد ریاستوں میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد قومی صدر کے انتخاب کا باضابطہ عمل شروع ہو جائے گا۔ پارٹی آئین کے مطابق ہر رکن کو ہر۹؍سال بعد اپنی رکنیت کی تجدید کرنی ہوتی ہے۔ 
صدر بننے کی کیا اہلیت ہے؟
 بی جے پی کا قومی صدر بننے کیلئے سب سے اہم یہ ہے کہ نامزدگی کرنے والے شخص کو۱۵؍ سال تک پارٹی کا بنیادی رکن ہونا چاہئے۔ ریاست یا قومی ایگزیکٹیو کے کم از کم۲۰؍ اراکین صدر کے عہدے کیلئے انتخاب کیلئے کسی شخص کا نام تجویز کر سکتے ہیں۔ اس تجویز پر ۵؍ریاستوں کے ریاستی ایگزیکٹیو ممبران کی رضامندی ضروری ہے۔ 
صدر کے عہدے کی دوڑ میں کون کون؟
 صدر کے عہدے کیلئے سب سے زیادہ موضوع بحث نام ونود تاوڑے کا ہے۔ ونود تاوڑے جوا و بی سی برادری سے آتے ہیں، مہاراشٹر کے وزیر مملکت رہ چکے ہیں۔ اس کے علاوہ قومی جنرل سیکریٹری سنیل بنسل کا نام بھی زیر بحث ہے۔ سنیل بنسل کو وزیر داخلہ امیت شاہ کا قریبی سمجھا جاتا ہے، وہ آر ایس ایس کے سابق پرچارک بھی رہ چکے ہیں۔ بی جے پی کے تنظیمی جنرل سیکریٹری بی ایل سنتوش بھی صدر کے عہدے کے بڑے دعویدار ہیں۔ 
یہ نام بھی زیر بحث
 ایک نام راجستھان کے اوم پرکاش ماتھر کا ہے۔ دراصل اوم پرکاش کو وزیر اعظم نریندر مودی کا قریبی سمجھا جاتا ہے۔ انہیں چھتیس گڑھ اسمبلی انتخابات میں انچارج مقرر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ بی جے پی کسی خاتون کو صدر بنا کر حیران کر سکتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK