• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی ایم پی بھرتری مہتاب نے لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا

Updated: June 24, 2024, 2:11 PM IST | New Delhi

آج ۱۸؍ ویں لوک سبھا اجلاس کے پہلے دن بی جے پی کے رکن پارلیمان بھرتری مہتاب نے لوک سبھا کے پروٹیم اسپیکر کے طور پر حلف لیا ہے۔ خیال رہے کہ جب تک لوک سبھا کےمستقل اسپیکر کا انتخاب نہیں ہوجاتا، وہ پروٹیم اسپیکر رہیں گے۔ ان کی مدت کار ۲۶؍ جون تک ہی ہے۔

Bhartruhari Mahtab taking oath as Protem Speaker. Photo: PTI
بھرتری مہتاب بطور پروٹیم اسپیکر حلف لیتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بی جے پی کے رکن پارلیمان بھرتری مہتاب نے آج ۱۸؍ ویں لوک سبھا میںبطور پروٹیم اسپیکر حلف لیا ہے۔ خیال رہے کہ بھرتری مہتاب تب تک یہ عہدہ سنبھالیں گے جب تک ۲۶؍ جون کو لوک سبھا کے مستقلاسپیکر کا انتخاب نہیںکر لیا جاتا۔ آج لوک سبھا کے اجلاس کے پہلے دن صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے بھرتری مہتاب کو حلف دلایا ہے ۔ خیال رہے کہ ۱۸؍ ویں لوک سبھا کا اجلاس آج شروع ہوا ہے جو ۳؍ جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔ حالیہ لوک سبھا انتخابات میں مہتاب کٹک لوک سبھا حلقے سے بی جے پی کی ٹکٹ پر جیتے تھے۔ قبل ازیں وہ ۶؍ مرتبہ بی جے ڈی کی ٹکٹ پر اس حلقے سے منتخب ہو چکے ہیں ۔ لوک سبھا انتخابات سے قبل ۲۸؍ مارچ کو وہ بی جےپی میں شامل ہو گئے تھے۔ 

 بھرتری مہتاب صدرجمہوریہ سے ملتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

بی جے پی کے بھرتری مہتاب کو پروٹیم اسپیکر کیلئے منتخب کرنےکے بعد کانگریس نے اس پر اعتراض کیا تھا اور کہا تھا کہ ’’بھرتری مہتاب کا انتخاب اجلاس کے برخلاف ہے اور ایوان زیریں میں سب سے زیادہ مدت تک کام کرنے والے رکن پارلیمان کو بطور پرو ٹیم اسپیکر نامزد کیا جانا چاہئے۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ ’’۱۸؍ ویں لوک سبھا میں سب سے زیادہ سینئر رکن پارلیمان کوڈی کونیل سریش (کانگریس) اور وریندر کمار( بی جے پی ) ہیں، جو ۸؍ ویں مدت کیلئے بطور رکن پارلیمان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کوڈی کنیل سریش اب مرکزی وزیر ہے اور یہ خیال کیا جا رہاتھا کہ انہیں بطور پروٹیم اسپیکر نامزد کیا جائے گا۔‘‘ 

بھرتری مہتاب وزیر اعظم مودی سے مصافحہ کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

کانگریس کے سینئر لیڈر کے سی وینو گوپال نے کہا تھا کہ ’’بھرتری مہتاب کا انتخاب بی جے پی کی دوبارہ پارلیمان کے اصولوںکو تباہ کرنے کی کوشش ہے۔‘‘ وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا انتخابات سے قبل کہا کہ ’’ملک کے عوام لب لباب چاہتے ہیں نہ کہ وہ اپوزیشن کے نعروں کو دیکھنے کے خواہشمند ہیں۔ عوام نے اپوزیشن سے اچھے کی توقع کی تھی لیکن انہوں نے عوام کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔‘‘ مودی نے مزید کہا کہ ’’ملک کے عوام اچھی اور ذمہ دار اپوزیشن چاہتے ہیں۔‘‘ مودی کے ردعمل پر ملکار جن کھرگے نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’’وزیر اعظم مودی کو پہلے خود اس مشورہ پر عمل کرنا چاہئے جو وہ اپوزیشن کو دے رہے ہیں۔‘‘ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK