• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی جے پی نے تبدیلی ٔمذہب ، لو جہاد اور نفرت انگیزی میں وقت برباد کردیا: مایاوتی

Updated: December 31, 2022, 12:27 PM IST | Muhammad Amir Nadvi | Lucknow

بلدیاتی الیکشن میں تاخیر پر بی ایس پی سپریموکا سخت حملہ ، کانگریس اور بی جے پی دونوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیا،انویسٹرسمٹ پربھی سوال اٹھائے

Mayawati held a press conference in Lucknow on Friday.
مایاوتی نے جمعہ کو لکھنؤ میں پریس کانفرنس کی۔

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے بلدیاتی الیکشن میں تاخیر کو بی  جےپی کی سازش کا نتیجہ قراردیا ۔ا نہوں نے الزام لگایا کہ   زعفرانی پارٹی نے تبدیلی ٔ مذہب ، لو جہاد ، مدرسہ سروے اور نفرت انگیزتقاریر جیسے کاموں میں وقت برباد نہ کیا ہوتا اور اوبی سی ریزرویشن پر کام کیا ہوتا ، تو ایسے حالات نہ پیدا ہوتےکہ بغیر ریزرویشن  کے  الیکشن منعقدکروانا پڑتا۔ بی ایس پی سپریمو نے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیا اور یوپی میں بیرون ملک سے سرمایہ کاری لانے پر بھی یوگی سرکار کو  تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں  نے کہاکہ  سرمایہ کاری کے نام پروزراء حکومت کے  خرچ پر بیرون ملک میں روڈ شو اور گھوم رہے ہیں۔
 مایاوتی جمعہ کو بی ایس پی کے یوپی اور اتراکھنڈ کے عہدیداران کے ساتھ اہم میٹنگ  کے موقع پر یہ باتیں کہیں۔ انہوں نے پارٹی کے   ضلع صدور کو مشن ۲۰۲۴ء کیلئے گائوں گائوں جاکر کام کرنے کی ہدایت دی ۔ بی جے پی پر حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سرکاری وعدے اب چبھنے لگے ہیں۔ حکومت کے قول و فعل میں تضاد ہے ۔ بی جے پی حکومت مسلسل جھوٹی تشہیر کر رہی ہے ۔ خاص طور پر جی ایس ٹی سے پریشان تاجر اب تحریک چلانے کی تیاری کررہے ہیں۔ ملک کے لوگ اچھے دن کے لئے ترس گئے ہیں۔
   انہوں نے بی جے پی اور کانگریس دونوں کو ریزرویشن مخالف قرار دیا اور کہا کہ دنوں پارٹیوں نے پہلے ایس سی/ ایس ٹی طبقہ کےریزرویشن کو غیر موثر بنایا اور اب تعصب کے تحت اوبی سی ریزرویشن کے ساتھ بھی وہی کام کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے الزام لگایا کہ اس معاملے میں سماجوادی پارٹی کی پالیسی اور نیت بھی  درست نہیں ہے۔  کرناٹک اور مہاراشٹر کے سرحدی تنازع پر بی جےپی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مایاوتی نے کہا کہ  بی جے پی جب اپنے ہی اقتدار والی دو ریاستوں  کے  داخلی تنازع کا حل نہیں نکال پارہی ہے تو بین الاقوامی سرحدی تنازع کا کیا ہوگا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK