اتر پر دیش کے نائب وزیر اعلیٰ نے مین پوری کے اسمبلی حلقے کرہل کا دورہ کیا اور انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی۔
EPAPER
Updated: August 12, 2024, 11:46 AM IST | Agency | Mainpuri
اتر پر دیش کے نائب وزیر اعلیٰ نے مین پوری کے اسمبلی حلقے کرہل کا دورہ کیا اور انتخابی حکمت عملی پر بات چیت کی۔
اترپردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نےا توار کو مین پوری کے کرہل میں دعوی کیا کہ کرہل اسمبلی سیٹ پر ضمنی الیکشن ہونا ہےاور بی جے پی ضمنی الیکشن میں کرہل اسمبلی سیٹ جیتے گی۔ انہوں نے کہا کہ بوتھ کی سطح پر کارکنوں سے تبادلہ خیال کر کے الیکشن جیتنے کی حکمت عملی بنائیں گے۔ اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے انہیں کرہل اسمبلی جیتنے کی ذمہ داری دی ہے اور وہ اس ذمہ داری کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسی کے تحت انہوں نے اتوار کو کر ہل کا دورہ کیا اور کارکنوں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے زمینی صورتحال جاننے کی کوشش کی۔
یہ بھی پڑھئے:کولکاتا آبروریزی کیس: تیسرے روز بھی ہڑتال
یادر ہے کہ وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے ریاست کی۱۰؍ اسمبلی سیٹوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں ہر اسمبلی کیلئے۳؍وزراء کو ذمہ داری دی ہے۔ مین پوری کی کرہل اسمبلی سیٹ سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو کے اسمبلی سیٹ سے استعفیٰ کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔ اکھلیش یادو قنوج سے ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔ مین پوری میں نائب وزیر اعلی برجیش پاٹھک نے کہا کہ کرہل اسمبلی سیٹ پر بی جےپی پوری طاقت سے الیکشن لڑے گی اور ایس پی سے یہ سیٹ اس بار چھین لے گی۔ پاٹھک کی اتوار کو کرہل آمد پر ضلع کے بی جے پی کارکنوں نے ان کا استقبال کیا۔ محکمہ صحت کے افسران سے جائزہ میٹنگ کے بعد نائب وزیر اعلیٰ نے بی جے پی کارکنوں سے ملاقات کرکے ضمنی الیکشن جیتنے کی حکمت عملی پر تبادلۂ خیال کیا۔