• Mon, 06 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی ایم سی اسکول میں اب آئی بی بورڈاسکول شروع کرنےمنصوبہ

Updated: December 22, 2021, 8:20 AM IST | saadat khan | Mumbai

جون ۲۰۲۲ء سے بی ایم سی اور آئی بی بورڈ کے اشتراک سے تجرباتی بنیاد پر اوّل تا دہم جماعت کیلئے یہ اسکول شروع کیاجائیگا

The IB School aims to provide higher education experience to children
آئی بی اسکول سےبچوں کو ا علیٰ تعلیم کا تجربہ فراہم کرنا مقصود ہے

بی ایم سی اسکولوںکے طلبہ کوعالمی درجہ کی تعلیم دینےاور ان کی تعلیمی صلاحیت کے فروغ کیلئے ریاستی حکومت نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای اسکولوںکو شروع کرنے کےبعد اب انٹرنیشنل بکالائوریٹ (آئی بی ) اسکول شروع کرنےکافیصلہ کیاہے۔ آئندہ تعلیمی سال ، جون ۲۰۲۲ء سے بی ایم سی اور آئی بی بورڈ کے اشتراک سے تجرباتی بنیاد پر اوّل تا دہم جماعت کیلئے یہ اسکول شروع کامنصوبہ ہے۔ واضح رہےکہ ریاستی وزیربرائے سیاحت و ماحولیات آدتیہ ٹھاکرے کی کوششوں سےممبئی کی بی ایم سی اسکولوںمیں سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای بورڈکے اسکول شروع کئے جانےکےبعد اب بی ایم سی اسکول میں انٹرنیشنل بکالائوریٹ ( آئی بی ) اسکول شروع کرنےکافیصلہ کیاگیاہے۔ اس ضمن میںآدتیہ ٹھاکرے کی قیادت میں بی ایم سی کے اعلیٰ افسران اور آئی بی بورڈ کے عہدیداران کی ایک میٹنگ ہوئی ۔ مذکورہ میٹنگ میں آئی بی بورڈ ایشیاء کی سربراہ اسٹفین لیانگ، مہیش بال کرشنن ، بی ایم سی ایجوکیشن کمیٹی کی صدر سندھیا دوشی، ایڈیشنل میونسپل کمشنر اشونی بھیڈے، ڈپٹی میونسپل کمشنر (ایجوکیشن ) اجیت کمبھار، ایجوکیشن کمیٹی کے رکن سائی ناتھ درگے، ایجوکیشن آفیسر راجیش کنکال اور راجوتڑوی موجود تھے۔واضح رہے کہ بی ایم سی اسکولوںکے بچوں کو مفت اعلیٰ تعلیم دینے کی مہم  کے تحت یہ فیصلہ کیاگیا ہے ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK