بی این گروپ کے فلیگ شپ برانڈ ’سمپلی فریش‘ نے اپنی نئی مہم ’راکھا ایراڈ فریش‘ شروع کی ہے۔ وہ ایک ایسا اشتہار لے کر آئے ہیں جو صارفین سے وابستہ ہے اور حقیقی زندگی کے ایسے ہیروز کے تعلق سے بات کرتاہے جنہوں نے اپنی منفرد سوچ اور موثر طریقوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
سونو سود اس مہم میں شامل ہیں۔ تصویر: آئی این این
بی این گروپ کے فلیگ شپ برانڈ ’سمپلی فریش‘ نے اپنی نئی مہم ’راکھا ایراڈ فریش‘ شروع کی ہے۔ وہ ایک ایسا اشتہار لے کر آئے ہیں جو صارفین سے وابستہ ہے اور حقیقی زندگی کے ایسے ہیروز کے تعلق سے بات کرتاہے جنہوں نے اپنی منفرد سوچ اور موثر طریقوں کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس مہم کا متاثر کن ٹی وی اشتہار نیرجا کدریموتی جیسے افراد کو خراج تحسین پیش کرتا ہے، جو ایک آئی ٹی پروفیشنل ہیں جنہوں نے دیہی ہندوستان میں پائیدار کاشتکاری کو آگے بڑھانے کیلئے اپنا شاندار کریئر ترک کر دیا۔
اس کے علاوہ نارائنن کرشنن کو بھی بتایا گیا ہے جو ایک فائیو اسٹار شیف سے سماجی کارکن بنے ہیں۔ انہوں نے اپنی زندگی غریبوں کی مدد کیلئے وقف کر دی۔ تبدیلی اور بے لوثی کا ان کا غیر معمولی سفر ایک بہتر ہندوستان کیلئے اختراعی خیالات اور جرات مندانہ انتخاب کو فروغ دینے کے سمپلی فریش مشن سے ہم آہنگ ہے۔اس مہم کو کچھ اور برتری دینے کیلئے، بالی ووڈ اداکار سونو سود اور انوپ سونی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ تاکہ اس اہم اس پیغام کو مضبوطی سے آگے بڑھا یا جاسکے۔ یہ دونوں اسٹار اپنے اپنے انسٹاگرام ہینڈل کے ذریعے، صارفین کو نئی سوچ اپنانے اور اپنی برادریوں میں تبدیلی لانے کی ترغیب دینے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ کمپنی کو امید ہے کہ اس کی یہ مہم رنگ لائے گی اور نئے لوگ سامنے آئیں گے۔