Inquilab Logo Happiest Places to Work

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے ۳؍ مہلوکین کا جسدخاکی ڈومبیولی لایا گیا

Updated: April 23, 2025, 10:03 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

تھانے سے ۴۰؍ افرادکشمیر گئے تھے جن میں یہ ۳؍ افراد بھی شامل تھے۔ اہل خانہ صدمے سے نڈھال ۔علاقے میں غم کا ماحول

Sanjay Leela
سنجے لیلے

پہلگام میں منگل کو  دہشت گردانہ حملہ میں ۲۷ ؍ سیاح ہلاک ہو گئے جن میں ڈومبیولی  کے۳ ؍ افراد بھی شامل ہیں۔تھانے ضلع کلکٹر کے جاری کردہ ایک اعلامیہ کے مطابق جس وقت پہلگام میں فائرنگ ہوئی ،اس وقت تھانے ضلع کے کُل ۴۰ ؍ سیاح وہاں موجود تھے جن میں ۳؍ ہلاک ہوگئے  جبکہ دیگر۳۷ ؍ سیاح محفوظ ہیں۔ ایئر انڈیا کے ہوائی جہاز سے ڈومبیولی کے تینوں سیاحوں کا جسد خاکی ممبئی کےایئر پورٹ لایا گیا۔بعدازاں ایمبولنس سے ڈومبیولی لایا گیا اور آخری دیدار کیلئے بھاگیہ شالہ میدان میں رکھا گیا جہاںعوام کا جم غفیر موجود تھا۔ 
 ڈومبیولی سے سیاحت کیلئے کشمیر جانے والے افراد بدقسمتی سے پہلگام میں ہوئے دہشت گرد حملے کا شکار ہوگئے۔ ان میں نوپاڑہ کے سنجے لیلے( ۵۲) ، پانڈورنگ واڑی کے ہیمنت جوشی( ۴۵) اور ناندیولی کےاتل مونے(۴۳)  شامل ہیں جبکہ ہرش لیلے(۲۰) زخمی ہوگئے۔   دہشت گرانہ حملے    میں ڈومبیولی کے  سیاحوں کے مارے جانے کی بدھ کی صبح  خبر جیسے ہی عام ہوئی ، لوگ بڑی تعداد میں اہل خانہ کو تسلی دینے کیلئے ان کی رہائش گاہ پہنچنے لگے۔لوگوں کی بھیڑ کی وجہ سے ٹریفک پولیس نے  مختلف راستوں کو ’ون وے‘ کردیا تھا۔
  بتایا جا رہاہے کہ تینوں فیملی ایک ساتھ کشمیر گھومنے گئی تھی۔ وہاں ان کا قیام مزید ۸ ؍ روز تھا۔ ہیمنت جوشی کے  بیٹے کا بورڈ امتحان ختم ہونے  کےبعد انہوں نے پوری فیملی کے ساتھ کشمیر گھومنے کا پلان بنایا تھا۔بدقسمتی ہیمنت جوشی دہشت گردوں کی گولی لگنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ ان کی بیوی مونیکا جوشی اور بیٹا دھرو جوشی محفوظ ہے۔
   تینوں مہلوکین کا جسدخاکی بدھ کی شام ساڑھے۷؍ بجے ایمبولنس سے بھاگیہ شالہ میدان لایا گیا۔ آخری دیدار کے لئے لوگوں کا ہجوم امڈھ پڑا۔یہاں سیکڑوں کی تعداد میں  لوگوں نے ’پاکستان مردہ باد‘ کے نعرے لگائیں۔وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ڈومبیولی پہنچ کر مہلوکین کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK