• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بالی ووڈ اداکارہ شبانہ اعظمی سڑک حادثے میں زخمی

Updated: January 18, 2020, 6:14 PM IST | Agency | Mumbai

نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ اور اداکارہ شبانہ اعظمی سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ کھالا پور ٹول پلازہ کے قریب ممبئی پونے ایکسپریس وے پر اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے پر شبانہ اعظمی کو ایم جی ایم اسپتال، پنویل میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت کار میں اُن کے ساتھ جاوید اختربھی موجود تھے۔ تاہم، انہیں چوٹ نہیں آئی ہے۔

شبانہ اعظمی۔ تصویر: آئی این این
شبانہ اعظمی۔ تصویر: آئی این این

ممبئی: نغمہ نگار جاوید اختر کی اہلیہ اور اداکارہ شبانہ اعظمی سڑک حادثے میں شدید زخمی ہوگئی ہیں۔ کھالا پور ٹول پلازہ کے قریب ممبئی پونے ایکسپریس وے پر اُن کی کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔ اس سڑک حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے پر شبانہ اعظمی کو ایم جی ایم اسپتال، پنویل میں داخل کیا گیا ہے۔ حادثے کے وقت کار میں اُن کے ساتھ جاوید اختربھی موجود تھے۔ تاہم، انہیں چوٹ نہیں آئی ہے۔

ایم جی ایم اسپتال کے حکام نے کہا ہے کہ ’’شبانہ اعظمی کو گہری چوٹیں نہیں آئی ہیں۔ ناک پرمعمولی زخم ہیں۔ وہ فی الحال ٹھیک ہیں البتہ ان کے اوسان بحال نہیں ہوئے ہیں۔ان کا علاج جاری ہے۔ جلد ہی ان کی طبیعت بہتر ہوجائے گی۔‘‘ پولیس حکام نے بتایا کہ ’’ممبئی پونے ایکسپریس وے پر ہونے والے سڑک حادثے میں شبانہ اعظمی اور ان کے ڈرائیور زخمی ہوئے ہیں۔ جب وہ پونے سے ممبئی کا سفر کررہے تھے، پیچھے سے ایک تیز رفتار ٹرک نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ جاوید اختر بھی اس کار میں تھے لیکن انہیں چوٹ نہیں آئی ہے۔ دونوں زخمیوں کو ایم جی ایم اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔‘‘ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں شبانہ اعظمی نے اپنے شوہر جاوید اختر کی ۷۵؍ویں سالگرہ منائی تھی۔ اس خبر کے ملتے ہی بالی ووڈ کے کئی ستاروں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK