• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی سے وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں بم کی افواہ

Updated: May 28, 2024, 2:10 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

جہاز میں بم کی اطلاع ملنے پر انتظامیہ نےتمام عملے اور ۱۷۶؍ مسافروں کو نکالنے کے بعد تلاشی مہم شروع کردی۔

All passengers on Delhi to Varanasi flight are safe. Nothing suspicious was found in the plane. Photo: INN
دہلی سے وارانسی فلائٹ کے تمام مسافر محفوظ ہیں۔ طیارے میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی۔ تصویر : آئی این این

اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر منگل کی صبح وارانسی جانے والی انڈیگو کی پرواز میں بم کی دھمکی ایک افواہ نکلی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ایک ویڈیومیں  بم کی خبر سنتے ہی انڈیگو کے پائلٹ اور ایک خاتون مسافر کو سراسیمگی کے عالم میں طیارے سے باہر پھسلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 
فوٹیج میں پائلٹ کو ہنگامی سلائیڈز کا استعمال کرتے ہوئے طیارے سے باہر نکلتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو خطرے کے بعد کے کشیدہ لمحات کو نمایاں کرتا ہے۔ اسی طرح ایک بوڑھی خاتون مسافر اور انڈیگو کے عملے کو ایمرجنسی ایگزٹ کے ذریعے طیارے کے ونگ تک آتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے، ایئر ہوسٹس مسافر کا ہاتھ پکڑ کر ونگ پر چلنے میں مدد کر رہی ہےاور انہیں دوسری ایمرجنسی سلائیڈ پر لے جارہی ہے۔


 خبروں کے مطابق اندرا گاندھی بین الاقوامی ائیر پورٹ دہلی سے وارانسی جارہے طیارے ۶ای ۲۲۱۱ میں بم کی اطلاع  ملی تھی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ’’صبح ۵؍ بجے وارانسی کیلئےجانے والی انڈیگو کی پرواز میں بیت الخلا میں کاغذکا ایک ٹکڑا ملاجس میں ’۵بج کر۳۰؍منٹ پر بم دھماکا ‘‘ لکھا تھا ،جس کے بعد عملے  نے کنڑول روم کو اطلاع دی۔ اس کے بعد انتظامیہ نےتمام عملے اور ۱۷۶؍ مسافروں کو نکلالنے کے بعد تلاشی مہم شروع کرد ی ۔ تاہم طیارے کے اندر مکمل تلاشی لینے کے بعد بھی کوئی مشکوک چیزنہ ملی چنانچہ اس دھمکی کو کو افواہ سمجھا گیا۔ 
مسافروں کو دوسرے طیارے سے بھیجا گیا
ایئر لائن نے کہا کہ ’’مسافروں کو ہونے والی تکلیف کیلئے ہمیں افسوس ہے۔ دہلی سے وارانسی جانے والی پرواز ۶ای ۲۲۱۱ کے مسافروں کیلئے متبادل طیارےکا انتظام کیا گیا ،ساتھ ہی مسافروں  کے لئے ناشتے کا بھی اہتمام کیا گیا۔  دوسری پرواز ۱۱؍ بج کر ۱۰ منٹ پر وارانسی کیلئے روانہ ہوئی۔ ‘‘
یاد رہے کہ رواں ماہ  کے شروع میںگجرات کے  وڈودرا جانے والی ایئر انڈیا فلائٹ کو بھی روانگی سے قبل اسی طرح کے بم کی افواہ ملی تھی۔ اس معاملے میں بھی، عملے کے ایک رکن کو بیت الخلا کے اندر ٹشو پیپر پر’’بم ‘‘ لکھا ہوا ملا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK