Inquilab Logo Happiest Places to Work

بامبے ہائی کورٹ سے بھی کنال کامرا کو ۱۷؍ اپریل تک راحت ،ریاستی حکومت کو نوٹس

Updated: April 09, 2025, 9:54 AM IST | Nadeem Asran | Mumbai

کنال کامرا کی عرضی پر عدالت نے ریاستی حکومت سے جواب طلب کیا، ۱۶؍ اپریل کو دوبارہ سماعت ہو گی، کامرا کے وکیل نے حاضری میں رعایت کا مطالبہ کیا۔

Famous stand-up comedian Kamra. Photo: INN
معروف اسٹینڈ اپ کامیڈین کامرا۔ تصویر: آئی این این

اسٹینڈ اَپ کامیڈی شوکے دوران ریاست میں برسراقتدار طبقے کے لیڈران کا نام لئے بغیر ان پر طنز کرنے والے کنال کامرا کے خلاف درج کردہ کیس کو کالعدم قرار دینے کی اپیل پر منگل کو بامبے ہائی کورٹ میں شنوائی ہوئی ۔ ہائی کورٹ کی دو رکنی بنچ نے ریاستی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کامرا کی درخواست پر اپنا موقف واضح کرنے کی ہدایت دی ۔ساتھ ہی کامرا کو گرفتاری سے ۱۷؍ اپریل تک راحت بھی دے دی۔
منگل کو کنال کامرا کے وکیل نو روز سیروائی نے بامبے ہائی کورٹ کو بتایا کہ مدارس ہائی کورٹ  ان کے موکل کو جو راحت دی تھی اس میں۱۷؍ اپریل تک توسیع کردی ہے   ۔ساتھ ہی وکیل نےکامرا کے خلاف درج کئے گئے سبھی کیسیز کو کالعدم قرار دینے کے علاوہ یہ اپیل بھی کی کہ عدالت ہدایت دے کہ پولیس کامرا کو اپنے روبرو حاضر ہو کر بیان دینے پر مجبور نہ کرے ۔ مذکورہ بالا معاملہ میں ایک نہیں  دو نہیں بلکہ تین مرتبہ یہ بات بتائی جاچکی ہے کہ میرے موکل کو جان کا خطرہ ہے اس لئے انہیں ممبئی بلا کر پوچھ تاچھ کرنے یا بیان درج کرنے کے بجائے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بیان درج کرلیا جائے ۔ میرے موکل اس کے لئے بخوشی تیار ہیں۔ 
وکیل دفاع نے مزید کہا کہ میرے موکل نے کوئی قتل نہیں کیا ہے نہ ہی کوئی سنگین جرم انجام دیا ہے ۔ وہ ایک مزاحیہ شو تھا جس  کے ویڈیو زسبھی جگہ دستیاب  ہیں ۔بعد ازیں دو رکنی بنچ کے جسٹس سارنگ کوتوال اور جسٹس شری رام مودک نے کامرا کے وکیل کی دلیلیں سننے کے بعد حکومت کی جانب سے موجود وکیل منکور دیشمکھ کو اس ضمن میں ہدایت حاصل کرنے کا حکم دیا ۔ اس پر وکیل استغاثہ نے جواب داخل کرنے کے لئے ۲۲؍ اپریل تک وقت مانگا  ۔اس پر دو رکنی بنچ نے کہا کہ درخواست گزار کو گرفتاری سے بچنے کے لئے ۱۷؍ اپریل تک راحت دی گئی ہے اس لئے اس  معاملہ میں اب  عدالت  ۱۶؍ اپریل کو ڈھائی بجے سماعت کرے گی۔ کورٹ نےکامرا کے خلاف شکایت درج کرانے والوں اور حکومت دونوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ۱۶؍ اپریل  تک جواب داخل کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔واضح رہے کہ پیر کو کنال کامرا نے   اپنے خلاف درج ۴؍ ایف آئی آر کو کالعدم قرار دینے کی اپیل ہائی کورٹ میں داخل کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK