• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بوریولی مشرق-ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے پل دسمبر تک تیار ہونے کی امید

Updated: November 28, 2023, 11:43 PM IST | Prajakta Kasaley | Mumbai

محکمۂ جنگلات نے اس منصوبے پرآگےبڑھنے کی اجازت دے دی تھی ۔ یہ بریج بوریولی نیشنل پارک سے گزرتا ہے۔

A bridge is under construction to connect Borivali East with Western Express Highway.. Photo: INN
بوریولی مشرق کو ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے سےجوڑنے کیلئے پل زیرتعمیر ہے۔ تصویر : آئی این این

یہاں مشرقی جانب شری کرشنا نگر کا پل آئندہ ماہ کے آخر تک مکمل طور پر شروع ہونے کی امید ہے۔ یہ اطلاع ذرائع سے ملی ہے۔ بی ایم سی کو محکمہ جنگلات کی منظوری مل گئی ہے جبکہ منترالیہ سے حتمی منظوری کا انتظار تھا جس کے بعد اس کا کام  مانسون بعد یعنی اکتوبر کے بعد شروع کرنے کا منصوبہ تھا۔
دہیسر ندی پر ۲۲؍ میٹر چوڑے اس پل کو۲۰۲۱ء  میں ایک حصہ گرنے کے بعد بند کر دیا گیا تھا۔ بی ایم سی نے پل کے آدھے حصے کی تعمیر نو مکمل کی اور امسال مارچ میں اسے کھول دیاتھا۔ بقیہ حصے کیلئے شہری انتظامیہ کو محکمۂ جنگلات کی اجازت درکار تھی کیونکہ یہ پل سنجے گاندھی نیشنل پارک کو پارکرتا ہے۔اس بارے میں ایک میونسپل افسر نے بتایا تھا کہ انہوں نے صرف محکمۂ جنگلات سے اجازت لینے کیلئے ایک خصوصی مشیر مقرر کیا تھا۔ ایک سال قبل محکمۂ جنگلات کے ممبئی دفتر کو ایک تجویز بھیجی گئی تھی اور مارچ میں اجازت دی گئی تھی۔ ناگپور کے مرکزی دفتر نے اسے۱۲؍ دن  کے اندر (اپریل  ) منظور کر لیا تھا۔ پروجیکٹ کی مدت بہت کم ہے اور اس کیلئے مرکز سے اجازت کی ضرورت نہیں ہوسکتی ہے۔
بریج ڈپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے مانسون سے قبل کہاتھاکہ پل کا تقریباً ۱۵؍فیصد حصہ جنگل کی حدود میں آتا ہے۔ وہ مانسون سے قبل دیگر کام مکمل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اگر جون سے پہلے اجازت دے دی جائے تب بھی بارش کے دوران ندی کے اوپر والا حصہ نہیں بنایا جا سکتا۔ یہ پل دسمبر تک مکمل ہو سکتا ہے۔
۴۱ء۵؍میٹر طویل پل بوریولی مشرق کے ۳؍ علاقوں شری کرشنا نگر، ابھینو نگر اور شانتی ون کو ویسٹرن ایکسپریس ہائی وے سے جوڑتا ہے۔ بارش کے موسم سے قبل  اس  پل کی چار میں سے دو لین شروع کی جاچکی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK