• Wed, 05 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

برین ڈیڈ ڈرائیور کے اعضاء سے ۹؍جانیں بچیں

Updated: January 12, 2025, 11:39 AM IST | Saadat Khan | Mumbai

اہل خانہ نے ولاس پاٹل کا دل، پھیپھڑا، چھوٹی آنت، جگر، گردہ اور کورنیا عطیہ کر دئیے۔

Hospital staff and security personnel pay their respects to the body of Vilas Patil (inset). Photo: INN.
ولاس پاٹل(انسیٹ)کے جسد خاکی کو اسپتال عملہ اور سیکوریٹی اہلکار سلامی پیش کرتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این۔

جسمانی اعضاء کاعطیہ متعددضرورتمند مریضوں کو نئی زندگی عطا کرنے میں مددگار ثابت ہوتاہے۔ اس کی ایک عمدہ مثال جلگائوں کے ۳۶؍سالہ ٹرک ڈرائیور ولاس پاٹل کے اہل خانہ نے پیش کی ہے۔ اہل خانہ نے برین ڈیڈ ولاس پاٹل کے دل، پھیپھڑے، چھوٹی آنت، جگر، گردے اور کورنیا عطیہ کرکے مختلف شہروں کے۹؍مریضوں کی جان بچائی ۔ 
 دلخراش سڑک حادثہ میں شدید طورپر زخمی ہونےسےولاس کو جے جے اسپتال داخل کرایا گیا تھا۔ نیوروسرجری ڈپارٹمنٹ کے سربراہ ڈاکٹر ورنن ویلہونےانہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن زخموں کے شدید ہونے سے ۸؍جنوری کو انہیں برین ڈیڈ قرار دے دیا گیا۔ بعدازیں اس کے اہل خانہ نے ولاس پاٹل کے اعضاءکو عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 
اگرچہ اعضاء کے عطیہ میں عام طور پر ۲؍ سے۳؍ دن درکار ہوتے ہیں، لیکن جے جے اسپتال کی ٹیم نے یہ کام بڑی تیزی سے کیا۔ پوری کارروائی کامیابی سے مکمل کرکے مذکورہ اعضاء ۹؍ ضرورتمند مریضوں کو منتقل کئے گئے۔ جس سے ۹؍جانیں بچ گئیں۔ دل، جگر، گردےاورکورنیا ممبئی کے مریضوں، پھیپھڑے، پونےاور چھوٹی آنت سے چنئی کے ضرورتمند مریضوں کاعلاج کیا گیا۔ کوکیلابین، ڈی وائی پاٹل، ایم جی ایم، گلوبل اورسر ایچ این ریلائنس اسپتال کی ٹیموں نے جے جے اسپتال کے ساتھ مل کراس کام کو یقینی بنایا۔ 
محدود وسائل اور عملے کے باوجود جے جے اسپتال کی ڈین، ڈاکٹروں، نرسوں اور سماجی خدمت گاروں نے اس طریقۂ کار کو مکمل کرنے کیلئے انتھک محنت کی۔ میڈیکل ایجوکیشن کے وزیر حسن مشرف اور مہاراشٹرقانون ساز اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نےجے جے اسپتال کی ڈین ڈاکٹر پلوی ساپلے کی کوششوں کی ستائش کی ہے۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سنجے سورسے کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK