• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

`’بریٹ‘ (brat) کولنز ڈکشنری کا ورڈ آف دی ایئر

Updated: November 03, 2024, 4:24 PM IST | London

ایک ثقافتی رجحان کے طور پر ’بریٹ‘نے خود کو ایک جمالیاتی اور طرز زندگی کے طور پر پیش کیا اور عالمی سطح پر بے شمار افراد کو متاثر کرنے میں کامیاب رہا۔

Photo: INN.
تصویر: آئی این این۔

کولنز ڈکشنری نے جمعہ کو انگریزی لفظ’بریٹ (brat)‘ کو ۲۰۲۴ء کا ورڈ آف دی ایئر قرار دینے کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ یہی لفظ معروف برطانوی گلوکارہ چارلی XCX نے اپنے چھٹے اسٹوڈیو البم کے ٹائٹل کے طور پر استعمال کیا ہے جو رواں سال جون میں ریلیز ہوا تھا۔ لفظ ’بریٹ‘، ’ایک پراعتماد، خود مختار، اور خوش مزاج رویہ‘ کو بیان کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔ کولنز کے لغت نگاروں نے جمعہ کو بتایا کہ مقبول فقرے ’بریٹ سمر brat summer (خوشگوار موسم گرما)‘ کے ذریعے’بریٹ‘ ۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ زیر بحث رہنے والے الفاظ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہا۔ کولنز کے مطابق، ایک انتہائی کامیاب البم ہونے کے علاوہ، ’بریٹ‘ ایک ثقافتی رجحان کے طور پر بھی مقبول ہوا جس نے خود کو ایک جمالیاتی اور طرز زندگی کے طور پر پیش کیا اور عالمی سطح پر بے شمار افراد کو متاثر کیا۔ 
واضح رہے کہ کولنز کے ماہرین، نئے اور قابل ذکر الفاظ کی سالانہ فہرست بنانے کیلئے اپنے ۲۰ ؍ارب الفاظ کے ذخیرہ کا جائزہ لیتے ہیں۔ یہ نئے اور قابل ذکر الفاظ، انگریزی زبان کی ترقی پذیر کردار کی عکاسی کرتے ہیں۔ ۲۰۲۴ء کیلئے دیگر نئے اور قابل ذکر الفاظ میں ’ایرا era‘ شامل ہے، جس سے مراد کسی کی زندگی یا کریئر کا ایک ایسا دور ہے جو ایک مخصوص کردار کا حامل ہو۔ یہ لفظ ٹیلر سوئفٹ کے عالمی شہرت یافتہ ایراس Eras ٹور سے لیا گیا ہے۔ کولنز کے ورڈ آف دی ایئر کیلئے منتخبہ الفاظ کے درمیان دیگر قابل ذکر نئے الفاظ، مثلاً، بڑے پیمانے پر سیاحت کے خلاف بڑھتی ہوئی تحریک ’اینٹی ٹورزم anti tourism‘، ’delulu‘یعنی کسی کے غیر حقیقت پسندانہ خیالات یا توقعات؛ اور ’rawdogging‘ یعنی سفرکے دوران فلائٹ میں موبائل، لیپ ٹاپ جیسے ڈجیٹل آلوں کا استعمال نہ کرنا، شامل ہیں۔ یاد رہے کہ کولنز ڈکشنری کا ۲۰۲۳ء کا ورڈ آف دی ایئر ’اے آئی AI‘ تھا جو آرٹیفیشل انٹیلی جنس Artificial Intelligence (مصنوعی ذہانت) کیلئے مخفف کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK