Updated: August 10, 2024, 7:01 PM IST
| SaoPaulo
برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے قریب ایک طیارہ حادثہ کا شکار ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ بے قابو ہو کر ہوا میں گھومتا ہوا تیزی سے زمین پر آگرا، جس کے فوراً بعد اس مقام سے کالا دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ صدر لولا ڈاسلوا نے اس حادثہ پر رنج کا اظہار کیا ہے اور تحقیقات کا حکم دیا ہے۔
برازیل طیارہ حادثہ کے جائے مقام کا ایک منظر۔ تصویر: پی ٹی آئی
برازیل میں مقامی حکام کے مطابق سائو پائولوکے قریب ایک علاقائی ٹربوپراپ طیارہ حادثہ کا شکار ہو گیا ،جس کے نتیجے میں اس میں سوارتمام ۶۱؍ مسافر جاں بحق ہو گئے۔سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک طیارہ قابو سے باہر ہوکر گھومنے لگتا ہے اور کچھ ہی دیر میں وہ درختوں کے پیچھے جا گرتا ہے،جس کے بعد اس جگہ سے کالا دھواں اٹھتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔حکام کے مطابق اس حادثے میں تمام مسافر جاں بحق ہو گئے، جبکہ ایک گھر کو نقصان پہنچا اور ایک فرد زخمی ہوا ہے۔
اس حادثہ کے فوراً بعد صدر لولاڈاسلوا نے ایک تقریب کے دوران کہا کہ ’’مجھے ایک افسوسناک خبر موصول ہوئی ہے۔‘‘اور انہوں نے مہلوکین کیلئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرنے کہا۔ ووپاس ائیر لائن نے بتایا کہ اس طیارے نے کاسکاویل سے سائو پائولوکیلئےاڑان بھری لیکن سائوپائولو کے شمال مغرب میں ونہیڈو کے مقام پر حادثہ کا شکار ہو گیا۔غیر مندرج ہوائی کمپنی نے طیارہ کے بارے میں جس کا رجسٹریشن نمبر پی ایس-وی پی بی ہے مزید معلومات فراہم نہیں کی ۔ائیربس اور اٹالین ائیرواسپیس گروپ لیونارڈو کی ساجھا ملکیت ہے نے فوری طور پر اس حادثہ پر کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔