اینٹی ایجنگ انفلوئنسربرائن جانسن نے بابا رام دیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے بلاک کر دیا۔برائن جانسن اس وقت سرخیوں میں آئے جب وہ ہندوستان کی فضائی آلودگی کا حوالہ دیتے ہوئے نکھل کامت کے پوڈ کاسٹ سے باہر نکل آئے تھے۔
EPAPER
Updated: February 19, 2025, 10:46 PM IST | New Delhi
اینٹی ایجنگ انفلوئنسربرائن جانسن نے بابا رام دیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مجھے بلاک کر دیا۔برائن جانسن اس وقت سرخیوں میں آئے جب وہ ہندوستان کی فضائی آلودگی کا حوالہ دیتے ہوئے نکھل کامت کے پوڈ کاسٹ سے باہر نکل آئے تھے۔
اینٹی ایجنگ انفلوئنسربرائن جانسن نےبابا رام دیو پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ رام دیو نے انہیں بلاک کر دیا ہے۔منگل کو رام دیو نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کیا تھا، جس میں وہ گھوڑے کے ساتھ دوڑتے ہوئے دکھائے گئے تھے۔رام دیو نے دعویٰ کیا کہ پتنجلی کی مخصوص مصنوعات کا استعمال بڑھاپے کے خلاف مضبوط قوت مدافعت فراہم کر سکتا ہے۔رام دیو کی ویڈیو کے جواب میں برائن جانسن نے نشاندہی کی کہ ہریدوار میں ہوا کا معیار، جہاں رام دیو رہتے ہیں، اتنا خراب ہے کہ سانس لینے سے دل اور پھیپھڑوں کی بیماری کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ جس کے جواب میں رام دیو نے لکھا، ’’اگر آپ گھوڑے کی طرح دوڑنا چاہتے ہیں، مضبوط قوت مدافعت پیدا کرنا چاہتے ہیں، اور بڑھاپے کوکم کرنا چاہتے ہیں تو سورنا شیلاجیت اور امیونوگرٹ گولڈ کا استعمال کریں۔‘‘ جب جانسن نے ہوا کے معیار کے بارے میں ٹویٹ کیا کہ رام دیو نے انہیں بلاک کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: اسامہ بن لادن کو مارنے والا فوجی اب چرس بیچ رہا ہے
واضح رہے کہ جانسن نے اس سے قبل اس وقت سرخیوں میں جگہ بنائی جب وہ ہندوستان کی فضائی آلودگی پر اظہار تشویش کرتے ہوئے نکھل کامت کے پوڈ کاسٹ سے باہر نکل آئے تھے۔اس کے بعد سے انہوں نے متعدد مرتبہ ملک کی بگڑتی ہوئی ہوا کے معیار کو اجاگر کیا ہے۔بڑھاپے کے خلاف اپنے سخت طرز عمل پر لاکھوں خرچ کرنے کیلئے مشہور، کروڑ پتی نے دعویٰ کیا کہ ہندوستان میں ان کا مختصر قیام پہلے سے ہی خراب ہوا کے معیار کی وجہ سے صحت کے کئی مسائل کا باعث بنا تھا۔
نکھل کامت کا پوڈ کاسٹ ادھورا چھوڑنے پر برائن نے وضاحت پیش کی کہ’’ نکھل کامت ایک مہربان میزبان تھے۔اور ہم نے بہت اچھا وقت گزارا۔مسئلہ یہ تھا کہ جس کمرے میں ہم تھے، اس میں باہر کی ہوا گردش کر رہی تھی، اور ہوا کو صاف کرنے والا پیوریفائر جو میں لایا تھا، کام نہیں کر رہا تھا۔‘‘