• Sat, 16 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

برطانیہ میں سفید فام شدت پسندوں کا تشدد کئی شہروں میں پھیل گیا، ۸؍ گرفتار

Updated: August 04, 2024, 1:28 PM IST | Agency | Sunderland

برطانیہ میں رواں ہفتے ایک ڈانس کلاس میں ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں ۳؍ بچیوں کے قتل کے بعد سفید فام بنیاد پرستوں کا تشدد دیگر کئی شہروں میں پھیل گیا ہے۔

A police station in Sunderland was set on fire. Photo: INN
سنڈر لینڈ میں نذر آتش کیاگیا پولیس اسٹیشن۔ تصویر : آئی این این

برطانیہ میں رواں ہفتے ایک ڈانس کلاس میں ایک چاقو بردار شخص کے حملے میں ۳؍ بچیوں کے قتل کے بعد سفید فام بنیاد پرستوں کا تشدد دیگر کئی شہروں میں پھیل گیا ہے۔ جمعہ کی رات شرپسندوں نے برطانیہ کے شمال مشرقی شہر سنڈرلینڈ میں  ایک پولیس اسٹیشن کو نذر آتش کردیا۔ برطانوی مسلمانوں میں  شدید خوف وہراس ہےاور انہوں   نےمساجدکے نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ سنڈرلینڈ میں جمعہ کی شام شروع ہونے والے فسادات کے۸؍ ملزمین کوگرفتار کیا جا چکا ہے۔ مشتعل مظاہرین انٹرنیٹ پر اس بے بنیاد افواہ کے بعد مساجد کو نشانہ بنارہے ہیں کہ پیر کوشمال مغربی انگلینڈ میں چاقو سے حملے میں ۳؍نو عمر لڑکیوں کو قتل کرنے والا نوعمر شخص مسلمان تھا۔ پولیس کی تحقیق میں تصدیق ہوئی ہے کہ وہ عیسائی تھا جس کے والدین روانڈا سے برطانیہ منتقل ہوئے ہیں۔ سفید فام شدت پسندمسلمانوں  اور غیر ملکی تارکین وطن کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اس سے باز رکھنے کی کوشش پر وہ پولیس کو بھی نہیں  بخش رہے ہیں۔ جمعہ کی رات پولیس اسٹیشن کو نذرآتش کیا جانا اس کی مثال ہے۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK