• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

جاسوسی ومداخلت پر برطانوی نیوز گروپ نے شہزادہ ہیری سے معافی مانگی

Updated: January 24, 2025, 1:01 PM IST | Agency | London

این جی این کیخلاف شہزادہ ہیری نے مقدمہ دائر کیا تھا اور نجی زندگی میں مداخلت اور جاسوسی کا الزام لگایا تھا۔

Prince Harry has had great success in legal battles. Photo: INN
پرنس ہیری کو قانونی لڑائی میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ تصویر: آئی این این

برطانوی نیوز گروپ(این جی این) نے شہزادہ ہیری کی جاسوسی اور ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی مانگ لی ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری نے برطانوی عدالت میں  این جی این کے خلاف نجی زندگی میں مداخلت اور جاسوسی کے الزامات کے تحت مقد مہ دائر کیا تھا۔ جس پر منگل کو حتمی سماعت سے کچھ منٹ پہلے فریقین کے درمیان مفاہمت ہوگئی۔ جس کے بعد ٹیبلائیڈ این جی این نے معافی مانگی۔ 
رپورٹ ہے کہ مذکورہ معاملے میں این جی این ہرجانہ بھی ادا کرے گا۔ ہرجانے کی رقم کے متعلق ابھی وضاحت نہیں  ہوئی ہے۔ کورٹ میں  مفاہمت کے بعد برطانوی نیوز گروپ نے معافی نامہ جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈیوک آف سسیکس کی نجی زندگی میں ۱۹۹۶ء سے۲۰۱۱ء تک کی گئی سنگین مداخلت پر معافی چاہتے ہیں۔ نیوز گروپ کے مطابق اپنے اخبار کی جانب سے شہزادہ ہیری کے فون کی جاسوسی سمیت ان کی نجی زندگی میں مداخلت پر معافی چاہتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خبروں سے پرنس ہیری کے تعلقات، دوستی اور خاندان کو پہنچنے والے نقصان پر افسوس ہے، پرنس ہیری کو پہنچنے والے نقصان پر ہرجانے کی ادائیگی کے لیے بھی تیار ہیں۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری نے لندن کی عدالت میں مقامی اخبار پر مقدمہ کیا ہوا تھا۔ یہ اخبار معروف آسٹریلوی نژاد امریکی کاروباری روپرٹ مرڈوک کی ملکیت ہے۔ مذکورہ بالا مقدمے میں شہزادہ ہیری ان کی والدہ لیڈی ڈیانا اور شاہی خاندان کے دیگر افراد کی ذاتی معلومات غلط طریقے سے حاصل کرنے اور بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کا الزام تھا۔ اس سے قبل برطانیہ کے شہزادہ ہیری نے میگھن مارکل کے ساتھ اپنی طلاق سے متعلق خبروں پر خاموشی توڑ دی تھی۔ نیویارک ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں شہزاہ ہیری نے میگھن مارکل سے اپنی طلاق سے متعلق پھیلتی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔ برطانوی شہزادے سے ان افواہوں سے متعلق مزاحیہ انداز اختیار کرتے ہوئے میزبان کے سوال کا جواب دیا کہ بظاہر ہم نے۱۰؍ سے۱۲؍ بار گھر خریدا یا منتقل کیا ہے اور اتنی ہی بار طلاق بھی دی ہے اور ساتھ ہی وہ قہقہہ لگا کر ہنس دیے اور کہا کہ طلاق کی خبر کو بھی بس اسی طرح سمجھ لیجیے۔ واضح رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے درمیان طلاق کی خبریں اس وقت پھیلیں جب دونوں کو تقریبات میں الگ، الگ شرکت کرتے دیکھا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK