• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ہار کیلئے مسلمانوں کو ذمہ دار ٹھہرایا

Updated: June 06, 2024, 8:52 AM IST | Lucknow

کہا کہ ’’ مسلمان ٹھیک طرح سے ہمیں سمجھ نہیں سکے اس لئے اب سوچ سمجھ کر ہی مسلم امیدواروں کو موقع دیا جائے گا‘‘

BSP chief Mayawati had given tickets to 35 Muslim candidates
بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے ۳۵؍ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دئیے تھے

بی ایس پی کی صدر مایاوتی نے لوک سبھا انتخابات میں اپنی پارٹی کی خراب کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مختلف انتخابات میں مناسب نمائندگی دینے کے باوجود مسلم کمیونٹی بی ایس پی کو ٹھیک سے نہیں سمجھ پا رہی ہے، اس لئے پارٹی مستقبل میں انہیں ٹکٹ دینے کے بارے میں غور کرے گی۔ مایاوتی نے کہا کہ اب بہت سوچ سمجھ کر اگلے کسی بھی انتخاب میں مسلمانوں کو موقع دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ مایاوتی کی پارٹی  اس مرتبہ  انتخابات  میںاپنا کھاتہ بھی نہیں کھول سکی۔ اس سے پہلے ۲۰۱۴ء کے لوک سبھا انتخابات میں بھی اسے ایک بھی سیٹ نہیں ملی تھی۔
 مایاوتی نے تفصیلی بیان جاری کرتے ہوئے انتخابی نتائج پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی انتخابی نتائج کا ہر سطح پر مکمل تجزیہ کرے گی اور پارٹی  کے مفاد میں جو بھی ٹھوس اقدامات ضروری ہوں گے وہ اٹھائے گی۔انہوں نے پارٹی کی حمایت کرنے پر دلت برادری بالخصوص جاٹو دلت  برادری سے اظہار تشکر کیا لیکن مسلم برادری کے تئیں ناراضگی کا اظہار بھی کیا۔مایاوتی نے کہاکہ بہوجن سماج پارٹی کا خاص حصہ، مسلم کمیونٹی، جس نے پچھلے کئی انتخابات اور اس بار لوک سبھا انتخابات میں مناسب نمائندگی دینے کے باوجود، بی ایس پی کو ٹھیک سے نہیں سمجھا، اس  لئے اب ایسے میں  ان کو سوچنا چا ہئےکہ ہماری پارٹی انہیں موقع کیوں دے ؟واضح رہے کہ اس لوک سبھا انتخاب میں بی ایس پی نے ۳۵؍ مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا تھا۔

 

mayawati Tags

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK