• Sun, 19 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بلٹ ٹرین پروجیکٹ : سرنگ بنانے کا کام تیزی سےآگے بڑھانے کا دعویٰ 

Updated: January 19, 2025, 4:27 PM IST | Saeed Ahmad Khan | Mumbai

سنیچر کومرکزی وزیرریل اشونی ویشنونے گھنسولی کے پاس جاری سرنگ کے کام کام جائزہ لیا اورانجینئروں سےبات چیت کی ۔۲۱؍کلو میٹر لمبی سرنگ شامل ہے۔

Rail Minister Ashwini Vishnu inspecting the tunnel being built near Ghansoli for the bullet train along with engineers. Photo: INN
بلٹ ٹرین کےلئے گھنسولی کے قریب بنائی جارہی سرنگ کا وزیرریل اشونی ویشنو انجینئرو ں کے ہمراہ جائزہ لیتے ہوئے۔ تصویر: آئی این این

بلٹ ٹرین کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ ریاست مہاراشٹرمیں۲۱؍کلومیٹر لمبی سرنگ سے بلٹ ٹرینوں کو گزارا جائے گااس میںملک کی پہلی ۷؍کلومیٹر لمبی سمندر کےنیچے سے گزاری جانے والی سرنگ بھی شامل ہے۔ سرنگ کےجاری کاکام مرکزی وزیرریل اشونی ویشنونے سنیچر ۱۸؍جنوری کی صبح انجینئروں کے ہمراہ جائزہ لیا اورصحافیوں کو اس کی تفصیلات بتائیں۔ انہوںنے کہاکہ’’ بلٹ ٹرین ایک اہم پروجیکٹ ہے ، اس سے شہریوں کا کافی وقت بچے گا۔ وہ احمدآباد،سورت ،بڑودہ اور ممبئی سفر کرکے اپنا کا کام پورا کرتے ہوئے اسی دن اپنے گھر بھی لوٹ سکیںگے۔ اس کے علاوہ اس کے ذریعے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی ، ایک دوسرے شہر کارابطہ بڑھنے کے ساتھ اس کی مدد سےفاصلہ بھی کم ہوگا۔‘‘
 انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ’’بلٹ ٹرین کا زیر زمین اسٹیشن باندرہ کرلا کمپلیکس میں ہوگا۔ شیل پھاٹاتک ۲۱؍کلومیٹر سرنگ میں سے ۱۶؍ کلومیٹرسرنگ کا کام بورنگ مشینوں کے ذریعے اور ۵؍ کلومیٹر سرنگ کاکام این اے ٹی ایم کے ذریعے کیا جارہا ہے۔ اس میں۳۹۴؍میٹر لمبی سرنگ ۲۰۲۴ء میں ریکارڈ وقت ۶؍ماہ میں بنائی جاچکی ہے۔ اسی طرح وکھرولی میں۲ء۵۶؍ میٹر کی گہری کھدائی کاکام پورا ہوگیا ہے اور گھنسولی کے پاس ساؤلی میں۳۹؍ میٹر گہرائی کا کام پورا کرلیاگیا ہے۔ اس کے علاوہ شیل پھاٹا میں سرنگ پورٹل ہے۔ یہاں ۱۶۲۸؍ میٹر میں سے ۶۰۲؍میٹرسرنگ کاکام اب تک پورا کرلیا گیا ہے ۔‘‘ 
سرنگ میں کھدائی کے دوران کن باتوں پرخاص توجہ دی جاتی ہے
اس دوران صحافیوں کویہ بھی بتایا گیا کہ سرنگ کی کھدائی کے دوران (۱) وینٹیلشن (ہواآنے کے لئے)پر خاص توجہ دی جاتی ہے تاکہ گھٹن نہ ہو(۲) کھدائی کے لئے اشیاء کااستعمال ریاستی حکومت کی ہدایت کے مطابق کیاجاتا ہے (۳) سرنگ کے قریب کےعلاقوں اور عمارتوں پر مستقل طور پرنگرانی رکھی جاتی ہے (۴) کھدائی کے دوران کسی سمت جھکاؤ، ارتعاش اور دراڑوں کی نگرانی کی جاتی ہے تاکہ کام کرنے والو ں اورمتصل علاقوں کوکوئی نقصان نہ پہنچے(۵) کناروں پر دراڑوں سے بچاؤکیلئے گلاس فائبرری انفورسمنٹ پالیمر(جی ایف آرسی ) کا استعمال کیا جاتا ہے۔ اسی طرح دیگر احتیاط کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سےکام تیزی سے آگے بڑھایا جارہا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK