• Wed, 27 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

طلبہ سے بھری بس کھائی میں گر پڑی، ایک طالب علم کی موت، متعدد زخمی

Updated: November 27, 2024, 10:33 AM IST | Ali Imran | Nagpur

اچانک ڈرائیور کا کنٹرول اسٹیئرنگ سے چھوٹ گیا اور بس کھائی میں گر پڑی، ۷؍ ویں جماعت ایک طالب علم فوت زخمی اسپتال داخل۔

The bus can be seen falling into the ditch. Photo: INN
کھائی میں گری ہوئی بس کو دیکھا جا سکتا ہے۔ تصویر : آئی این این

سرسوتی اسکول ناگپور کے طلبہ کی بس بے قابو ہوکر کھائی میں الٹ گئی۔ تقریباً ۵۰؍ طلبہ و مدرسین کا عملہ تفریح کیلئے جا رہا تھا کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ اس حادثے میں ایک طالب علم کی موت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ کئی طالب علم اور ایک ٹیچر زخمی ہونے کی خبر ہے۔ حادثے کے بعد مقامی شہری فوری مدد کے لئے پہنچے اور زخمیوں کو علاج کے لیے ناگپور کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ یہ حادثہ منگل کو صبح ۹؍بجے ہنگانہ پولیس تھانہ کی حدود میں امراوتی روڈ پر دیوری-پینڈھری گاؤں کے قریب پیش آیا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق، سرسوتی اسکول، ناگپور کے طلبہ کی بس وردھا ضلع کے بوردھرن جاتے ہوئے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری۔ صبح تقریباً ۶؍ بجے اسکول کے طلبہ پانچ بسوں میں تفریحی سفر کے لئے نکلے تھے۔ جن میں سے چار بس آگے چلی گئیں۔ دوران سفر پانچویں بس کے ڈرائیور کا اسٹیرنگ پر اپنا کنٹرول کھودیا اور بس کھائی میں جاکر کر الٹ گئی۔ اس حادثے میں ساتویں جماعت کے طالب علم ویروانا بگاڑے کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ بس میں سوار۵۰؍ طلبہ شدید زخمی ہوگئے۔ حادثے کے بعد مقامی شہریوں اور پولیس کی مدد سے زخمی طلبہ کو ناگپور کے میہان کے ایمس اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
بتایا جارہا ہے کہ زخمی ہونے والے طلبہ میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہنگانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ اس دوران حادثے کی اطلاع ملتے ہی طلبہ کے والدین اور رشتہ داروں کی ناراض بھیڑ ایمس اسپتال کے باہر جمع ہوگئی تھی۔ ایمس اور اسکول انتظامیہ نے پولیس کے تعاون سے انہیں سمجھانے کی کوشش کی۔ ایمس انتظامیہ نے بتایا کہ یہ تمام طلبہ ساتویں سے دسویں جماعت کے ہیں۔ طالبہ کے تعلیمی سفر کے لیے سرسوتی اسکول کی جانب سے پرائیویٹ ٹراویلس رجسٹر کیے گئے تھے۔ طلبہ اور اساتذہ ان نجی بس کے ذریعے سفر پر روانہ ہوئے۔ لیکن حادثے کی وجہ سے ان پرائیویٹ بسوں کے معیار کے ساتھ اسکول کی جانب سے پرائیویٹ بسوں کا انتخاب کیسے کیا گیا؟ یہ سوال اٹھایا جارہا ہے۔ جب کہ مہاراشٹر اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن تعلیمی دوروں کے لیے بسیں فراہم کرتی ہیں۔ ان بسوں میں مسافروں کے تعداد کی پابندی، تربیت یافتہ ڈرائیور-کنڈکٹر اور دیگر قواعد و ضوابط پر سختی سے عمل کیا جاتا ہے۔ اس کے باوجود ان بسوں کو اسکول کی طرف سے ترجیح کیوں نہیں دی جاتی یہ بات غور طلب ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK