سرمایہ کار معاشی سست روی اور عالمی حالات کی وجہ سے پریشان ہیں، اس کے باوجود نئے پروجیکٹس جاری رہیں گے۔
EPAPER
Updated: March 06, 2025, 12:46 PM IST | Agency | New Delhi
سرمایہ کار معاشی سست روی اور عالمی حالات کی وجہ سے پریشان ہیں، اس کے باوجود نئے پروجیکٹس جاری رہیں گے۔
کیا آپ بھی گھر خریدنے کے بارے میں سوچ رہے ہیں، تو اب آپ کو اپنے خوابوں کا گھر بنانے کے لئے زیادہ رقم ادا کرنی پڑ سکتی ہے۔ رہائشی املاک کی قیمتیں مزید بڑھ سکتی ہیں۔ یہ بھی مانا جا رہا ہے کہ مکان مہنگے ہونے کے بعد بھی مکانات کی فروخت پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔نائٹ فرینک انڈیا -نارڈکو ریئل اسٹیٹ سیمنٹ انڈیکس کے مطابق سرمایہ کار معاشی سست روی اور عالمی حالات کی وجہ سے پریشان ہیں۔ اس کے علاوہ رئیل اسٹیٹ کمپنیوں کی جانب سے نئے پروجیکٹس کی لا چنگ بھی جاری رہے گی۔ اس شعبے کے لئے ’سنٹیمنٹ ‘حال اور مستقبل کیلئے اب ابھی پرامید ہے۔
۲۰۲۴ءکی چوتھی سہ ماہی میں سنٹیمنٹ کمزور ہوا ہے۔ تیسری سہ ماہی میں یہ۶۴؍ تھا جو چوتھی سہ ماہی میں۵۹؍ ہو گیا۔ اس کے علاوہ نائٹ فرینک انڈیا -نارڈکو ریئل اسٹیٹ سیمنٹ انڈیکس کے مطابق مستقبل کے لئےسنٹیمنٹ کا اسکور۵۹؍ کردیا ہے جو اس سےپہلے پچھلی سہ ماہی کےلئے۶۷؍ پر تھا۔
نائٹ فرینک انڈیا کےچیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹرششیر بیجل کا کہنا ہے کہ اس شعبے میں سنٹیمنٹ مستقبل کے لئے پرامید ہے۔ یہ شعبہ ملکی اقتصادی حالات کے ساتھ ساتھ جغرافیائی سیاسی صورتحال سے بھی متاثر ہوا۔ یہ شعبہ سست امریکی گھریلو نمو، ٹیرف پالیسیوں اور عالمی اقتصادی پالیسی میں تبدیلیوں کی وجہ سے محتاط ہے۔ ڈیویلپرز کی طرف سے نئے منصوبے لائے جا رہے ہیں۔ آنے والے وقتوں میں بھی اس شعبے کی مانگ بہت زیادہ رہنے والی ہے جس میں سب سے زیادہ مانگ لگژری گھروں کی ہے۔ لگژری گھروں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافے کے باوجود یہ گھر خریداروں کے لئے ایک ترجیحی انتخاب ہے۔ جو لوگ گھر خریدنے کا خواب دیکھ رہے ہیں انہیں آنے والے وقت میں اپنے بجٹ میں مزید اضافہ کرنے کی ضرورت ہوگی۔