• Thu, 14 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ضمنی الیکشن: آزاد امیدوارنریش مینا نے ایس ڈی ایم کو تھپڑ ماردیا

Updated: November 14, 2024, 10:38 AM IST | Jaipur

دیولی اونیارا میں گاؤں والوں کے مطالبات کے تعلق سے نریش مینا اور ایس ڈی ایم میں کہا سنی ہوئی اورامیدوار نے آپا کھودیا۔

Photo of Naresh Meena slapping SDM. Photo: INN.
نریش مینا کی ایس ڈی ایم کو تھپڑمارنےکی تصویر۔ تصویر: آئی این این۔

راجستھان کے ٹونک ضلع کی دیولی اونیارا سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں اس وقت متنازع صورتحال پیدا ہوگئی جب یہاں سے الیکشن لڑ رہے آزاد امیدوار نریش مینا ناراض ہو گئے اور مالپورہ کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ( ایس ڈی ایم) امیت چودھری کو تھپڑ مار دیا۔ جس کی وجہ سے وہاں کا ماحول خراب ہوگیا۔ اس واقعہ کے بعد ہنگامہ برپا ہوگیا۔ یہاں گاؤں والوں کے مطالبات کے تعلق سے آزاد امیدوار نریش مینا اور ایس ڈی ایم کے درمیان جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد نریش مینا نے اپنا آپا کھو دیا اور ایس ڈی ایم کو تھپڑ مار دیا۔ 
اطلاعات کے مطابق دیولی اونیارا اسمبلی حلقہ کے کچراوتا گرام پنچایت کے سمراوت گاؤں کے باشندوں نے ووٹنگ کا بائیکاٹ کیا تھا۔ گاؤں والوں کا کہنا تھا کہ ان کا گاؤں پہلے اونیارا سب ڈویژن میں تھا لیکن بعد میں پچھلی حکومت نے ان کے گاؤں کو اونیارا سے نکال کر دیولی سب ڈویژن میں شامل کر دیا تھا۔ وہ اس سے ناخوش ہیں۔ گاؤں کے لوگ کافی عرصے سے مطالبہ کر رہے تھے کہ ان کے گاؤں کو واپس اونیارہ میں شامل کیا جائے۔ 
نریش مینا نے وضاحت میں کیا کہا
تھپڑ مارنے کے واقعہ پر اپنی جانب سے وضاحت دیتے ہوئے نریش مینا نے کہا کہ وہ گزشتہ۴؍ گھنٹے سے اسی معاملے پر احتجاج کر رہے تھے۔ دیہاتیوں کا مطالبہ ہے کہ دیولی جسے سب ڈویژن میں شامل کیا گیا ہے، اسے دوبارہ اونیارا سب ڈویژن میں شامل کیا جائے لیکن ایس ڈی ایم اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔ گاؤں والوں کے خلاف جا کر تین لوگوں کا ووٹ ڈلوایا گیا جس کی وجہ سے گاؤں والے ناراض ہو گئےاوریہی ناراضگی اس واقعہ کا سبب بنی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK