• Fri, 15 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بائیکلہ :رانی باغ چڑیاگھر کی سیر کیلئے آنےوالے افراد میں ریکارڈ اضافہ

Updated: May 17, 2022, 8:41 AM IST | saadat khan | Mumbai

نئے جانورلائے گئے ہیں جن میں شیر، چیتا اور مختلف پرندے شامل ہیں۔ گرمی کی تعطیلات کی وجہ سے اتوار کو ۲۶؍ہزار ۱۱۱؍افرادآئے اور ۹؍لاکھ ۴۴؍ہزار ۷۲۵؍ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے

A long line of people entering the Rani Bagh Zoo.
رانی باغ چڑیا گھر میں داخل ہونے والے افراد کی طویل قطار۔

یہاں واقع رانی باغ چڑیاگھر (ویر جیجاماتا ادیان) میں  نئے جانورلائے گئے ہیں جن میں شیر، چیتا، لکڑبگھا، گیدڑ اور مختلف  پرندوں شامل ہیں۔ گرمی کی چھٹیوں کی وجہ سے اس قدیم چڑیاگھرمیں سیر کیلئے آنےوالوںکی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہو ا ہے۔ اتوار کو ۲۶؍ہزار ۱۱۱؍ لوگ سیر کیلئے اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے تھےجبکہ گزشتہ اتوارکو ۲۴؍ہزار لوگ آئے تھے۔اس سےقبل عموماًروزانہ ۸؍ تا ۱۰؍ہزار لوگ آتے تھےجبکہ سنیچر اور اتوار کو تقریباً ۱۵؍ تا۲۰؍ لوگ آتے تھے۔ ۱۵؍مئی اتوارکو ۹؍لاکھ ۴۴؍ہزار ۷۲۵؍ روپے کے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ اطلاع کےمطابق ویر ماتا جیجابائی بھوسلے اُدیان (رانی باغ)میں سیر کیلئے آنےوالوںکی تعداد کووڈ بحران سے قبل آنے والے افرادکی سطح پر پہنچ گئی ہے۔تفریح کیلئے آنے والے افراد کی بڑھتی تعداد سے انتظامیہ کو سنیچر اور اتوار کورانی باغ  بند ہونے کےوقت سے ایک گھنٹہ قبل داخلی گیٹ بندکرناپڑرہا ہے۔ رانی باغ چڑیاگھرکا وقت صبح ساڑھے ۹؍بجے تا شام ۶؍بجے  ہے جبکہ ٹکٹ کھڑکی بند ہونےکا وقت۵؍بجکر ۱۵؍منٹ ہے مگر بھیڑ کی وجہ سے بعض مرتبہ سنیچر اور اتوارکو ٹکٹ کھڑکی ۴؍بجے ہی بند کردی جاتی ہے۔ 
 رانی باغ چڑیاگھرکے ڈائریکٹر ڈاکٹر سنجے ترپاٹھی انقلاب کوبتایاکہ ’’  یکم نومبر۲۰۲۱ء سے رانی باغ  شروع ہونے کے بعد سے بہت اچھار سپانس مل رہاہے۔ بھیڑ کے بڑھ جانے سے عموماً سنیچر اوراتوار کوہمیں گھنٹہ، ۲؍گھنٹے کیلئے رانی باغ بندکرناپڑرہاہے۔ اس کی متعددوجوہات ہیں۔ جب سے یہاں پینگوئن ،چیتا، تیندوا، گیدڑ، لکڑبگھا اور نئے پرندے لائے گئےہیں ، لوگوںمیں انہیں دیکھنے کی دلچسپی بڑھ گئی ہے۔ بالخصوص چیتا اور پینگوئن کے پنجرے کے قریب اضافی سیکوریٹی اہلکارتعینات کئے جارہے ہیں۔ ہمیںعوام سے قطارلگا کر جانور دیکھنےکی اپیل کرنی پڑرہی ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’ سیرکیلئے رانی باغ آنےوالوںکی تعداد روز بروز بڑھ رہی ہے۔ اس کی ایک وجہ کووڈ۱۹؍ کا اثر کم ہوناہے تودوسری وجہ یہاں لائے جانےوالے نئے جانورمثلاً چیتا، شیر، گیدڑ ، لکڑبگھا اور پرندے ہیں۔ علاوہ ازیں گرمی کی چھٹیاں ہونے سے طلبہ بھی بڑی تعداد میں آر ہےہیں۔ گزشتہ اتوار کو تقریباً  ۲۴؍ہزار لوگ آئے تھے جبکہ ۱۵؍مئی کو ۲۶؍ہزار ۱۱۱ ؍  افراد نے یہاں کی سیر کی جو رانی باغ چڑیاگھرکیلئے ریکارڈ ہے۔ حالانکہ جب پینگوئن یہاں لائےگئے تھےتو اسے دیکھنےکیلئے ایک دن میں ۴۰؍ہزارافرادکا ریکارڈ درج کیاگیاتھا مگر دیگر جانوروںکو دیکھنےکا جوریکارڈ قائم ہوا ہے، وہ ۱۵؍مئی ۲۰۲۲ء کا ہے۔۲۶؍ہزار ۱۱۱؍ افرادآئے تھے اور ۹؍لاکھ ۴۴؍ہزار ۷۲۵؍ روپےکے ٹکٹ فروخت ہوئے۔ یہ بھی ایک ریکارڈ ہے۔ ‘‘ ایک سوال کے جواب میں  سنجے ترپاٹھی نے بتایاکہ ’’ فی الحال بچوںکا ٹکٹ ۲۵؍روپے اور بڑوںکا ٹکٹ ۵۰؍ روپے ہے۔ ۴؍افراد پرمشتمل فیملی کا ٹکٹ ۱۰۰؍روپے ہے جبکہ پہلے چھوٹے بچوںکا ٹکٹ  ۲؍روپےاور بڑوںکا ۵؍روپے تھا۔
 رانی باغ کے بائیولوجسٹ ابھیشیک ساٹم نے بتایاکہ ’’کووڈ۱۹؍ کی وجہ سےتقریباً ۲؍سال تک رانی باغ  بندہونے  سےلوگ یہاں سیر کیلئے نہیں آسکےتھے۔ اس دوران یہاںکی جانے والی تزئین اور نئے جانوروںکے آنے سے لوگوںمیں ان جانوروںکو دیکھنےکاشوق پیداہواہے۔ کورونا بحران سے قبل سنیچر اور اتوارکے علاوہ روزانہ اوسطاً ۳؍تا۵؍ہزار لوگ آتے تھے مگر اب ۸۔۱۰؍ہزار لوگ آتےہیں۔پہلے سنیچر کو  ۱۰؍ تا ۱۵؍ ہزار لوگ آتے تھے مگراب ۱۵؍تا۲۰؍ہزار لوگ آتےہیں ۔اسی طرح اتو ارکو ۱۵؍تا۲۰؍ہزار لوگ آتے تھے مگر اب ۲۰؍تا۲۵؍ہزار لوگ آتےہیں۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK