• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اردو لرننگ سینٹر کا مسئلہ حل کرنے کیلئے اسپیکرسے خصوصی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ

Updated: March 27, 2024, 4:29 PM IST | Mumbai

رکن اسمبلی رئیس شیخ کے مطابق برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے۱۱؍ کروڑ ۳۰؍ لاکھ روپے کی لاگت سے آگری پاڑہ (بائیکلہ) میں اردو لرننگ سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر کا۴۳؍ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فی الحال اس کا کام تعطل کا شکار ہے۔

Urdu Learning Center located in Byculla. Photo: INN
بائیکلہ میں واقع اردو لرننگ سینٹر۔ تصویر: آئی این این

بائیکلہ میں زیر تعمیر اردو لرننگ سینٹر کا تعمیراتی کام ۴۳؍ فیصد ہو چکا ہے اس کے بعدبھی اس جگہ پر بی جےپی لیڈر اور وزیر منگل پربھات لودھا آئی ٹی آئی بنانے چاہتے ہیں۔ اسی دوران اردو لرننگ سینٹر کے تعلق سے ایک مفاد عامہ کی درخواست بھی داخل کی گئی۔ ان مسائل کے سبب اردو لرننگ سینٹر کا کام تعطل کا شکار ہے۔ اس تعطل کو ختم کرنے کے لئے سماج وادی پارٹی کے رکن اسمبلی رئیس شیخ نے مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر ایڈوکیٹ راہل نارویکر کو مکتوب دے کر ایک خصوصی میٹنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ مسئلہ حل کیا جاسکے۔ 
رکن اسمبلی رئیس شیخ کے مطابق برہن ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے۱۱؍ کروڑ ۳۰؍ لاکھ روپے کی لاگت سے آگری پاڑہ (بائیکلہ) میں اردو لرننگ سینٹر تعمیر کیا جا رہا ہے۔ اس کی تعمیر کا۴۳؍ فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ فی الحال اس کا کام تعطل کا شکار ہے۔ اس معاملے میں بامبے ہائی کورٹ میں مفاد عامہ کی عرضداشت داخل کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ۲۰۱۱ءمیں بی ایم سی کے ذریعے آئی ٹی آئی سینٹر کے لئے۱۷۱؍مربع میٹر کا پلاٹ۳۰؍سال کے معاہدے پر لیز پر دیا گیا تھا مگر اس پلاٹ کا استعمال نہیں کیاگیا تو میونسپل کارپوریشن نے پلاٹ واپس لے لیا، البتہ ۲۰۲۲ء میں ایم وی اے حکومت کے دوران مذکورہ پلاٹ پر اردو لرننگ سینٹر تعمیر کرنے کا کام شروع کیا گیا۔ لیکن گزشتہ اسمبلی اجلاس میں بی جے پی لیڈر اور وزیر منگل پربھات لودھا نے کہا کہ وہاں وہ آئی ٹی آئی سینٹر قائم کرنا چاہتے ہیں جبکہ مقامی رکن اسمبلی اردو لرننگ سینٹر۔ اسی تنازع کے سبب اردو لرننگ سینٹر کا کام رکا ہوا ہے۔ 
رئیس شیخ نے ۲۲؍ مارچ کو مکتوب بھیج کر اسپیکر سے اس بارے میں خصوصی میٹنگ بلانے اور اردو لرننگ سینٹر کی راہ ہموار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK