• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سیاہ قانون اور دہلی فساد کیخلاف لدھیانہ میں زبردست ریلی

Updated: March 11, 2020, 10:42 AM IST | Agency | Ludhiana

شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی)، قومی اعدادوشمار رجسٹر(این پی آر) اور دہلی فساد کے خلاف لدھیانہ کے ’شاہین باغ‘ مظاہرہ گاہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جہاں’ فسطائیت مردہ باد‘ وغیرہ نعرے لگائے گئے۔

CAA Protest at Ludhiana - Pic : INN
لدھیانہ میں سی اے اے کیخلاف احتجاج ۔ تصویر : آئی این این

شہریت ترمیمی قانون (سی اےاے)، قومی شہریت رجسٹر (این آر سی)، قومی اعدادوشمار رجسٹر(این پی آر) اور دہلی فساد کے خلاف  لدھیانہ کے ’شاہین باغ‘ مظاہرہ گاہ میں ریلی کا انعقاد کیا گیاجہاں’ فسطائیت مردہ باد‘ وغیرہ نعرے لگائے گئے۔ ریلی میں شامل مظاہرین نے مطالبہ کیا  کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر ردکیا جائے،قائم کئے گئے نظربند کیمپ بند کئے جائیں  ، ان کیمپوں میں بند افراد کو رہا کیا جائے، شہریوں کے حقوق پر حملوں کے خلاف عوامی احتجاج کو دبانے کیلئے بھڑکائے جانے والے فرقہ وارانہ تشدد بند ہو، دہلی فساد کے قصوروار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، راشٹریہ سوئم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے لیڈروں اور پولیس افسران کے خلاف  کارروائی کی جائے، شاہین باغ سمیت پورے ملک میں مظاہروں  میں شامل  افراد کے خلاف درج جھوٹے معاملے ختم کئے جائیں، گرفتار شدگان، دانشوروں کو رہا کیا جائے اور جواہر لال نہرو یونیورسٹی، جامعہ ملیہ اسلامیہ سمیت مختلف مقامات پر کارروائی کرنے والے افسران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔
 ریلی کا انعقاد۱۴؍ تنظیموں  نے کیا تھا جس میں کسان، مزدور، نوجوان اور خواتین  نے حصہ لیا۔
 تنظیموںکے  نمائندوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ پنجاب میں این پی آر نافذ نہ کرنے کے سلسلے میں وزیراعلیٰ تحریری طور پروضاحت کریں۔ انہوںنے متنبہ کیا کہ اگر ریاست میں این پی آر کا نفاذ کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی سخت مخالفت کی جائے گی اور اسے ہرگز نافذ نہیں ہونے دیا جائے گا۔
 دریں اثناء جواہرلال نہرویونیورسٹی کے سابق طلبہ لیڈراور سماجی خدمتگار عمرخالد نے مالیرکوٹلہ علاقے میں ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا اور سیاہ قانون کی سخت الفاظ میں مخالفت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK