جنوبی کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں ۲۰؍فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
EPAPER
Updated: January 27, 2025, 1:10 PM IST | Washington
جنوبی کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ دوسری جانب مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں ۲۰؍فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا کو آگ کے بعد سیلاب کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کیلیفورنیا میں موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کی پیشگوئی کردی گئی ہے۔ نیشنل ویدر سروس نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے مٹی کے تودے گرنے کے واقعات بھی رونما ہو سکتے ہیں۔
دوسری جانب لاس اینجلس اور ونچورا کاؤنٹیز میں لگی آگ کو اہلکاروں نے بمشکل بجھایا ہے، آگ لگنے کے باعث لاس اینجلس کے شہری اذیت سے دوچار ہیں کیونکہ مکانات تباہ ہونے کے سبب پوری کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں ۲۰؍فیصد اضافہ کردیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آگ لگنے کے پہلے ۲؍ ہفتوں ہی میں کاؤنٹی کے ۳۰؍شہروں میں گھروں کا کرایہ مقرر کردہ ۱۰؍فیصد بڑھنے کے بجائے غیرقانونی طورپر دوگنا بڑھایا جا چکا ہے۔