گزشتہ ہفتے کمبوڈیا میں برڈ فلو کے سبب جس ۹؍ سالہ بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اس کا ۱۶؍ سالہ بھائی بھی اس وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ کمبوڈیا میں برڈ فلو سے ہونے والی یہ پہلی انسانی موت تھی۔
EPAPER
Updated: February 12, 2024, 8:44 PM IST | Cambodia
گزشتہ ہفتے کمبوڈیا میں برڈ فلو کے سبب جس ۹؍ سالہ بچے کی موت ہوگئی تھی۔ اس کا ۱۶؍ سالہ بھائی بھی اس وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔ واضح رہے کہ کمبوڈیا میں برڈ فلو سے ہونے والی یہ پہلی انسانی موت تھی۔
کمبوڈیا کی وزارت صحت نے آج بتایا کہ گزشتہ ہفتے جس ۹؍ سالہ بچے کی برڈ فلو سے موت ہو گئی تھی، اس کا بھائی بھی اس وائرس سے متاثر پایا گیاہے۔ شمال مشرقی صوبے کراتی میں ۹؍سالہ بچے کی موت اس سال کمبوڈیا میں برڈ فلو سے ہونے والی پہلی موت تھی جبکہ گزشتہ سال ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کی جانب سے ۴؍ اموات کی اطلاع جاری کی گئی تھی۔ برڈفلو جسے ایوین انفلوئنزا کہا جاتا ہے عام طور پر مرغی خانوں میں پھیلتا ہے اور ۱۹۹۷ء تک ہانگ کانگ میں مرغی خانوں میں آنے والوں میں یہ وائرس پھیلنے تک اسے انسانوں کیلئےخطرہ تصور نہیں کیا جا تا تھا۔ اکثر انسانی معاملات میں متاثرہ شخص مرغی خانوں کے ساتھ براہ راست رابطہ میں تھا لیکن یہ خدشہ موجود ہے کہ یہ وائرس انسانوں کے مابین بآسانی پھیل سکتا ہے۔
ڈبلیو ایچ او اور اقوام متحدہ کے فوڈ اینڈ اگریکلچرل آرگنائزیشن نے رواں ماہ میں ایشیا کے بیشتر حصوں میں قمری سال کی تقریبات کے سبب اس وائرس کے پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں کمبوڈیا کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ اتوار کے روز ۱۶؍ سالہ بھائی اس وائرس سے متاثر پایا گیا لیکن اس میں کسی قسم کی علامت ظاہر نہیں ہوئیں۔ لڑکے کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ یہ کس طرح اس وائرس کے زیر اثر آیا اور اس لڑکے کے زیر اثر کون کون آیا۔
وزارت صحت کے مطابق گزشتہ ہفتے فوت ہونے والا لڑکا پالتو مرغی اور بطخ کا گوشت پکا کر کھلائےجانے کے بعد بخار، سانس میں دقت، کھانسی اور بیہوشی سے متاثر ہو گیا تھا۔