حکام کے مطابق، گرفتار شدہ پاکستانی شخص محمد شاہ زیب خان ۷ ؍اکتوبر کی سالگرہ یا ۱۱؍ اکتوبر، جو یوم کپور کی یہودی تعطیل ہے، کے موقع پر نیویارک میں واقع کٹر یہودیوں کی تنظیم کے مرکز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔
EPAPER
Updated: September 07, 2024, 8:31 PM IST | New York
حکام کے مطابق، گرفتار شدہ پاکستانی شخص محمد شاہ زیب خان ۷ ؍اکتوبر کی سالگرہ یا ۱۱؍ اکتوبر، جو یوم کپور کی یہودی تعطیل ہے، کے موقع پر نیویارک میں واقع کٹر یہودیوں کی تنظیم کے مرکز پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کررہاتھا۔
کنیڈین حکام نے جمعہ کو اعلان کیا کہ رواں ہفتے ایک پاکستانی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار شدہ شخص پر الزام لگایا ہے کہ وہ ۷ اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملہ کا ایک سال مکمل ہونے پر بروکلن، نیویارک میں واقع یہودی مرکز میں بڑے پیمانے پر فائرنگ کرنے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔ واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں حماس کے اسرائیل پر غزہ میں جنگ چھڑ گئی تھی جو تاحال جاری ہے۔امریکی اٹارنی جنرل میرک گارلینڈ نے کہا کہ محمد شاہ زیب خان جو کنیڈا میں رہتا ہے، نے داعش کے نام پر زیادہ سے زیادہ یہودیوں کو قتل کرنے کے ہدف کے ساتھ کنیڈا سے نیویارک شہر جانا چاہتا تھا۔رلینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ یہودی برادری کو اور ملک میں رہائش پذیر دیگر برادریوں کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہئے کہ وہ نفرت پر مبنی دہشت گردانہ حملے کا نشانہ بنیں گے۔
۲۰؍ سالہ نوجوان شاہ زیب جدون کو ۴ ؍ستمبر کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر داعش دہشت گرد گروپ کو مدد اور وسائل فراہم کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔ یہ واضح نہیں کیا گیا کہ خان کو کینیڈا میں کہاں رکھا گیا ہے اور الزامات کا سامنا کرنے کیلئےے اسے امریکہ کب لایا جائے گا۔ تاہم، محکمہ انصاف اور مین ہٹن فیڈرل پراسیکیوٹر آفس کے ترجمان، جو اس کیس کو ہینڈل کر رہے ہیں، نے آن لائن پوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ شاہ زیب خان، ۱۳ ؍ستمبر کو سپریم کورٹ میں پیش ہوں گے۔
معاملہ کی مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے امریکی حکام نے بتایا کہ گزشتہ سال نومبر سے شاہ زیب خان نے ایک میسجنگ ایپ پر سوشل میڈیا پوسٹس اور دوسروں کے ساتھ مواصلات کے دوران داعش کے پروپیگنڈے کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے دہشت گرد گروپ کیلئے اپنی حمایت کا اظہار کرنا شروع کیا تھا۔ محکمہ انصاف کے مطابق، خان، اپنے اور امریکہ میں مقیم داعش کے ایک اور حامی کیلئے اے آر طرز کی رائفلیں، گولہ بارود، شکار کے چاقو اور دیگر سازو سامان کا بندوبست کرنا چاہتا تھا۔ خان نے حکام کو کنیڈا کی سرحد پار کرنے اور امریکہ میں داخل ہونے کے منصوبہ کی تفصیلات بھی فراہم کی۔ خان نے مزید بتایا کہ وہ ۷ اکتوبر کی سالگرہ یا ۱۱ ؍اکتوبر، جو یوم کپور کی یہودی تعطیل ہے، کو حملہ کرنے پر غور کر رہے تھے۔ خان نے اپنے آن لائن پیغامات میں بروکلن میں واقع مقام ، جس کا نام عدالتی دستاویزات میں نہیں لیا گیا ہے، کو انتہائی آرتھوڈوکس کٹر یہودیوں کا عالمی ہیڈ کوارٹر قرار دیا تھا۔ایک بارسوخ کٹر یہودی تحریک Chabad-Lubavitch، جس کا صدر دفتر بروکلین کے کراؤن ہائٹس میں واقع ہے، کے ترجمان نے جمعہ کو فوری طور پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔