ترکی کے کیپاڈوسیا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’کیفیہ‘‘ والے ہاٹ ایئر بلون (گرم ہوا کے غبارے) آسمان پر بلند ہوئے ۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 9:55 PM IST | Cappadocia
ترکی کے کیپاڈوسیا میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’کیفیہ‘‘ والے ہاٹ ایئر بلون (گرم ہوا کے غبارے) آسمان پر بلند ہوئے ۔
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی کے خلاف ترکی کے قصبہ کیپاڈوسیا میں ’’کیفییہ‘‘ پیٹرن والے ہاٹ ایئر بلونس (گرم ہوا کا غبارے) کی مدد سے منفرد طرز کا احتجاج کیا گیا۔ فاؤنڈیشن فار کلچر اینڈ سولائزیشن (کے یو ایم ای) کی طرف سے تیار اور لانچ کیا گیا، کیفییہ سے مزین غبارے کیپاڈوشیا کے آسمانوں میں خوبصورتی سے بلند ہوئے۔ قومی شناخت اور لچک کی ایک طاقتور علامت فلسطینی کیفیہ کو اسلامی عالمی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم (آئی سی ای ایس سی او) کی جانب سے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ اعلان فلسطینی وزارت ثقافت نے ۱۶؍ نومبر کو ’’قومی کیفیہ ڈے‘‘ کے طور پر کیا ہے۔ فلسطینی وزیر ثقافت عماد حمدان نے کئی دہائیوں پر محیط جدوجہد کے دوران فلسطینی اتحاد کو مجسم بنانے میں کیفیہ کے کردار پر روشنی ڈالی اور کہا کہ کیفیہ، فلسطینی کاز کے ساتھ یکجہتی کی علامت کے طور پر ابھرا ہے۔ خیال رہے کہ یہ فلسطینی اسکارف عام طور پر سر یا گردن کے گرد مختلف انداز میں لپیٹا جاتا ہے۔ اسے اردن اور شام میں ’’شیمگ‘‘ اور خلیجی ممالک میں ’’گھوترا‘‘ کہا جاتا ہے۔