• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی ایم سی لیڈر مہوا موئترا کے خلاف کیس درج

Updated: July 07, 2024, 9:46 PM IST | New Delhi

دہلی پولیس نے قومی کمیشن برائے خواتین کی شکایت پر آل انڈیا ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا کے خلاف معاملہ درج کیا

Mahua Moitra.Photo:PTI
مہوا موئترا۔ (تصویر:پی ٹی آئی)

دہلی پولیس نے جمعہ کو درج کرائی گئی قومی کمیشن برائے خواتین کی شکایت پر آل انڈیا ترنمول کانگریس کی لیڈر مہوا موئترا کے خلاف کیس درج کرلیا ہے۔ مہوا پر الزام ہے کہ انہوں نے قومی کمیشن برائے خواتین کی چیئر پرسن ریکھا شرما پر نازیبا تبصرہ کیا ہے۔ خبروں کے مطابق مہوا نے ’’ایکس‘‘ پر ایک ایسے ویڈیو پر تبصرہ کیا تھا جس میں ریکھا شرما کو ہاتھرس کا دورہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا تھا۔ حالانکہ بعد میں انہوں نے تبصرہ کو ہٹا دیا تھا مگر قومی کمیشن برائے خواتین نے اسے نظر انداز نہیں کیا۔ ہاتھرس کے ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ کوئی شخص ریکھا شرما کیلئے چھتری کھول کر چل رہا ہے۔
ٹائمس آف انڈیا نے ریکھا شرما کا یہ بیان نقل کیا ہے کہ ’’میں نے کسی کو یہ نہیں کہا تھا کہ وہ میرے لئے چھتری لے کر چلے۔ مجھے یہ احساس بھی نہیں تھا کہ کسی نے میرے لئے یہ زحمت۔اٹھائی ہے۔ مجھے وہاں کی صورت حال کا جائزہ لینا تھا، میں اپنے کام میں مصروف تھی اور لوگوں سے بات چیت کر رہی تھی۔‘‘
 قومی کمیشن کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کیس کے اندارج کے علاوہ لوک سبھا کے اسپیکر کو ایک مکتوب بھی روانہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مہوا کا تبصرہ اس قابل ہے کہ سخت ترین الفاظ میں اس کی مذمت کی جائے، ایک ایسی لیڈر کو یہ زیب نہیں دیتا جو رکن پارلیمان ہیں۔
کیس درج ہونے کے بعد مہوا نے ایکس پر لکھا کہ ’’دہلی پولیس، آجائیے (کم آن) میں نوئیڈا میں ہوں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ فوری گرفتاری ہو تو آئندہ تین دن میں یہیں مقیم ہوں۔‘‘ خبروں کے مطابق دہلی پولیس کی اسپیشل سیل اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK