• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

جنگ بندی معاہدہ پر رکاوٹ ختم، اسرائیل ۶۲۰؍ فلسطینی قیدی رہا کرنے پر تیار

Updated: February 27, 2025, 2:05 PM IST | Agency | Gaza

حماس کی جانب سے ۴؍یرغمالوں کی لاشیں حوالے کی جائیں گی، فلسطینی گروپ النصر صلاح الدین بھی اسرائیلی مغوی کی ایک لاش سونپے گا۔

Hamas handed over the body of dead Israeli hostage Sheri Bibas, whose funeral was held on Wednesday. Photo: INN
حماس نے اسرائیلی مہلوک مغوی شیری بیباس کی لاش دے دی، جس کی آخری رسومات بدھ کو انجام دی گئیں۔ تصویر: آئی این این

حماس اور اسرائیل کے درمیان۶۰۰؍ سے زائد فلسطینی قیدیوں کی رہائی اور۴؍ اسرائیلی مغویوں کی لاشوں کے تبادلے پر  اتفاق ہوگیا۔ عرب میڈیا کے مطابق۶۰۰؍ سے زائد فلسطینی قیدی جو پچھلے ہفتے رہا ہونے تھے لیکن اسرائیل کی جانب سے ان کی رہائی روک دی تھی گئی تاہم انہیں اب جلد رہا کیے جانے کا امکان ہے۔
  اسرائیلی میڈیا نے بھی جنگ بندی ڈیل میں آئی رکاوٹ دور ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فلسطینی قیدی آج رہا کیے جانے کا امکان ہے جس کے بعد حماس۴؍ اسرائیلی مغویوں کی لاشیں مصر کے ذریعے اسرائیل کے حوالے کرے گا۔
 دوسری جانب امریکی ایلچی اسٹیو وٹکوف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی نمائندے غزہ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں، یہ مذاکرات قاہرہ یا دوحہ میں مصر اور قطر کی میزبانی میں ہوں گے۔ 
 فلسطینی گروپ النصر صلاح الدین نے بدھ کو کہا کہ وہ۲۷؍ فروری کو ایک اسرائیلی یرغمال کی لاش حوالے کرے گا۔ گروپ نے آج ایک بیان میں کہا، ’’تبادلے کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، النصر صلاح الدین بریگیڈز کی کمان نے۲۷؍ فروری کو اسرائیلی یرغمال اوہد یحلومی کی لاش حوالے کرنے کا فیصلہ کیا۔‘‘
 تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا:حماس
 حماس نے گزشتہ روز کہا کہ فلسطینی قیدیوں کی آخری بَیچ کی رہائی میں تاخیر کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک معاہدہ طے پا گیا ہے۔  حماس نے ایک بیان میں کہا کہ ’’قیدیوں کو اسرائیلی یرغمالیوں کی لاشوں کے ساتھ رہا کیا جائے گا جنہیں غزہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے کے دوران حوالے کرنے پر اتفاق کیا گیا تھا۔‘‘ بیان میں کہا گیا ہے کہ حماس کی قیادت کے وفد نے قاہرہ کا اپنا دورہ ختم کیا اور مصری حکام سے ملاقات کی۔بیان کے مطابق جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد، قیدیوں کے تبادلے اور مذاکرات کے دوسرے مرحلے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قاہرہ نیوز چینل نے رپورٹ کیا ہےکہ اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثوں نے ایک معاہدہ کیا ہے جس کے تحت اسرائیل ان تمام فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا جنہیں گذشتہ ہفتے رہا کیا جانا تھا، اس کے بدلے میں حماس چار اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں حوالے کرے گی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK