سینٹرل ریلوے نے گزشتہ برس آمدورفت کیلئے بند کئے گئے ۱۱۲؍ سال پرانے سائن بریج کو منہدم کرنے کی کارروائی اتوار کو شروع کردی ہے۔
EPAPER
Updated: April 21, 2025, 11:56 AM IST | Shahab Ansari | Mumbai
سینٹرل ریلوے نے گزشتہ برس آمدورفت کیلئے بند کئے گئے ۱۱۲؍ سال پرانے سائن بریج کو منہدم کرنے کی کارروائی اتوار کو شروع کردی ہے۔
سینٹرل ریلوے نے گزشتہ برس آمدورفت کیلئے بند کئے گئے ۱۱۲؍ سال پرانے سائن بریج کو منہدم کرنے کی کارروائی اتوار کو شروع کردی ہے۔ اس بریج کا کچھ حصہ بی ایم سی کے زیر نگرانی آتا ہے اور جو حصہ ریلوے ٹریک کے اوپر سے گزرتا ہے، وہ ریلوے کی ذمہ داری ہے اور اس حصہ کی انہدامی کارروائی اتوار کو شروع ہوئی ہے۔
سائن بریج کو بند کرنے کے بعد بی ایم سی نے اس کا انہدام شروع کردیا تھا۔ تاہم ریلوے نے یہ کام میگا بلاک کے دوران شروع کیا ہے۔ اتوار کو صبح ۱۰؍ بج کر ۵۵؍ منٹ سے سہ پہر ۳؍ بج کر ۵۵؍ منٹ تک انہدامی کارروائی ہوئی۔
سینٹرل ریلوے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ اتوار کو سائن بریج کے پرانے ۷؍ گرڈر کو نکال دیا گیا ہے اور یہ انہدامی کارروائی آگے بھی جاری رہے گی۔ اتوار کو سی ایس ایم ٹی سے ودیا وہار ریلوے اسٹیشنوں کے درمیان میگا بلاک رکھا گیا تھا اور اس دوران صرف بریج کی انہدامی کارروائی ہی انجام نہیں دی گئی بلکہ ان دونوں اسٹیشنوں کے درمیان مینٹیننس اور آلات کی تجدید بھی کی گئی ہے۔