• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سینٹرل ریلوے پرانی بیٹری کار کو اسپتالوں میں استعمال کریگا!

Updated: January 05, 2025, 11:12 AM IST | Rajendra B. Aklekar | Mumbai

ریلوے اسٹیشنوں پر معمر اور معذور افراد کو ٹرین تک لے جانے کیلئے استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں اپ گریڈ کرکے اسپتالوں میں مریضوں کو لانے لے جانے کیلئے استعمال کرنے کا فیصلہ۔

A battery powered car (buggy) used at railway stations. Photo: INN
بیٹری سے چلنے والی کار(بگّی) جسے ریلوے ا سٹیشنوں پر استعمال کیا جاتا ہے۔ تصویر: آئی این این

سنٹرل ریلوے کا ممبئی ڈویژن ریلوے اسٹیشنوں پر استعمال کی جانے والی الیکٹر موٹر بگّی (کار)کو ریلوے اسپتالوں میں استعمال کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ ریلوے اسٹیشن پر استعمال ہونے والی بگی(بیٹری سے چلنے والی کار)کو قابل استعمال عمر(۵؍سال) کے بعد ضائع کرنے کے بجائے ان کو تجدید اور اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ ان کا استعمال اسپتالوں میں کیا جا سکے۔ 
  بیٹری سے چلنے والی گاڑیاں فی الحال میل ایکسپریس ٹرینوں اور طویل مسافتی ٹرینوں کا استعمال کرنے والے مسافروں کو سہولت فراہم کرتی ہے اور اسٹیشنوں پر معمر شہریوں اور جسمانی طور پر معذور افراد کو اسٹیشن سے گاڑی اور گاڑی سے اسٹیشن کے باہر تک لے جانے کیلئے پلیٹ فارم پر استعمال کی جاتی ہے۔ ایک چھوٹی گاڑی(بگّی) جس کی قیمت تقریباً ساڑھے ۴؍لاکھ روپے ہے، کچھ سامان کے ساتھ ۴؍ لوگوں کو پلیٹ فارم تک لے جا سکتی ہے۔ یہ گاڑیاں چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس، دادر اور کرلا ایل ٹرمینس جیسے بڑے اسٹیشنوں پر چلتی ہیں۔ 
  سینٹرل ریلوے کے ڈی آر ایم (ممبئی ڈویژن) رجنیش گوئل نے اس تعلق سے بتایا کہ ’’۵؍ سال کے استعمال کے بعد ضابطے کے مطابق بیٹری سے چلنے والی بگیوں کو ضائع کر دیا جانا چاہئے۔ لیکن اس بار، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں ختم نہ کیا جائے گا بلکہ ریلوے ورکشاپ میں ان کی تجدید اور اپ گریڈیشن کریں گے اور انہیں ریلوے اسپتالوں میں استعمال کریں گے۔ سینٹرل ریلوے کے پاس بائیکلہ اور کلیان میں اسپتال ہے۔ بیٹری سے چلنے والی ان گاڑیوں کی عمر میں تزئین و اپ گریڈیشن کے بعد اضافہ کیا گیا ہے اور اب یہ مریضوں، معمر شہریوں اور بیمار لوگوں کو لے جانے میں مددگار ثابت ہوں گی۔ اسپتال کا احاطہ وسیع ہے اور وہاں ان گاڑیوں کو مثبت انداز میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK