• Sat, 28 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مولانا کلیم صدیقی کیس میں ذیلی عدالت کے فیصلے کو چیلنج

Updated: September 28, 2024, 2:02 PM IST | Agency | Mumbai

مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم اور دیگر کے خلاف ذیلی عدالت کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

Maulana Kaleem Siddiqui. Photo: INN
مولانا کلیم صدیقی۔ تصویر : آئی این این

مولانا کلیم صدیقی، عمر گوتم اور دیگر کے خلاف ذیلی عدالت کے فیصلے کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنو بنچ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔مہاراشٹر سے تعلق رکھنےو الے عرفان شیخ پہلے ملزم ہیں جنہوں نے ہائی کورٹ میں اپیل داخل کی ہے۔اس کی اطلاع جمعہ کو جمعیۃ علمائے ہند نے اس کی اطلاع پریس ریلیز میں دی۔
 اپیل پر جمعرات کو ہائی کورٹ کی ۲؍رکنی بنچ نے  سماعت کی جس کے دوران عرفان خان کے دفاع میں جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کی جانب سینئر ایڈوکیٹ اوپی تیواری اور ایڈوکیٹ فرقان پٹھان پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران جسٹس عطاء الرحمن مسعودی اور جسٹس اجئے کمار سری واستو پر مشتمل دو رکنی بنچ کو ایڈوکیٹ او پی تیواری نے بتایاکہ نچلی عدالت نے ناکافی ثبوت اور شواہد کی عدم موجودگی کے باوجود عمر قید کی سزا سنائی ہے جس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے۔ ایڈوکیٹ تیواری نے کورٹ کو متوجہ کیا کہ جن دفعات کے تحت نچلی عدالت نے سزا  سنائی ہے، اِس کیس میں ان دفعات کا اطلاق ہی نہیں ہوتا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK