• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

چندرا بابو نے آندھرا کی وزارتِ اعلیٰ سنبھال لی، نارالوکیش اور پو َن کلیان کابینہ میں شامل

Updated: June 12, 2024, 11:47 PM IST | Hyderabad

۲۵؍ رکنی کابینہ میں نسیم محمد فاروق کی شکل میں ایک مسلم چہرے کو بھی جگہ دی گئی، تقریب حلف برداری میں مودی، امیت شاہ اور دیگر کی شرکت

Chandrababu Naidu and Pawan Kalyan with Narendra Modi after swearing-in
حلف برداری کے بعد نریندر مودی کے ساتھ چندرا بابو نائیڈو اور پون کلیان

تیلگو دیشم پارٹی کے سربراہ این چندرابابو نائیڈو نے آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔وزیر اعظم مودی، سابق نائب صدرجمہوریہ وینکیانائیڈو اورامیت شاہ کے ساتھ ہی کئی اہم لیڈران اور دیگر شخصیات نےحلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔ حلف برداری کی یہ تقریب وجئے واڑہ کے مضافات میں واقع کیسراپلی میں گناورم ایئرپورٹ کے قریب صبح ۱۱؍ بج کر۲۷؍ منٹ پرمنعقد ہوئی۔ ریاستی گورنر عبدالنذیر نے چندرابابو نائیڈوکو عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔نائیڈو کے ساتھ ہی جناسینا کے سربراہ پون کلیان، چندرابابو کے فرزند نارا لوکیش،نسیم محمد فاروق اور دیگر وزیروں  نے بھی حلف لیا۔چندرابابو کی کابینہ میںایک مسلم وزیر کو جگہ دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ ایک دن قبل منگل کو الگ الگ اجلاس میں، تیلگودیشم لیجسلیچر پارٹی اور این ڈی اے میں شامل جماعتوں بی جے پی اور جناسینا نے نائیڈو کو اپنا لیڈر منتخب کیاتھا۔ بطور وزیراعلیٰ نائیڈو کی یہ چوتھی میقات ہے۔ اس سے قبل وہ پہلی بار۱۹۹۵ء میں غیر منقسم آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ بنے تھے اور مسلسل دو میعاد تک اس عہدہ پر فائز رہے تھے۔ ۲۰۱۴ء میں وہ متحدہ آندھراپردیش کی تقسیم کے بعد موجودہ آندھرا کے پہلے وزیر اعلیٰ بنے اور۲۰۱۹ء تک اس عہدے پر رہے۔۲۰۲۴ء کے انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی کے بعد، نائیڈو ایک مرتبہ پھر  وزیراعلیٰ بنے ہیں۔ آندھرا پردیش میں این ڈی اے، جس میں تیلگودیشم، بی جے پی اور جناسینا شامل ہیں، نے۱۶۴؍ نشستوں کے ساتھ اسمبلی میں زبردست اکثریت حاصل کی ہے۔ اس اتحاد کو ریاست کے۲۵؍ میں سے۲۱؍ پارلیمانی حلقوں پر بھی کامیابی ملی ہے۔
 چندرا بابو حلف لینے کے بعد مودی سے جذباتی طورپر بغلگیر ہوگئے۔اس تقریب میں جے پی نڈا، نتن گڈکری، بنڈی سنجے، کشن ریڈی، رام داس اٹھاولے،ا ین سی پی لیڈرپرفل پٹیل، اداکار رجنی کانت،سپریم کورٹ کے سابق چیف جسٹس این وی رمنا،سابق گورنر تلنگانہ تمیلی سائی سوندراراجن اور کئی دیگر افراد بھی موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK