• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹی آر پی گھوٹالہ معاملہ ارنب گوسوامی و دیگر ملزمین کیخلاف الزامات خارج

Updated: October 07, 2024, 11:27 AM IST | Inquilab News Network | Mumbai

ممبئی پولیس کے ذریعہ ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس( ٹی آر پی) گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کرتے ہوئے اس کیس میں ملزم بنائے گئے سینئر صحافی ارنب گوسوامی سمیت کُل ۱۶؍ لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔

Arnab Goswami. Photo: INN
ارنب گوسوامی۔ تصویر : آئی این این

ممبئی پولیس کے ذریعہ ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس( ٹی آر پی) گھوٹالہ معاملہ میں ای ڈی نے منی لانڈرنگ کے تحت کیس درج کرتے ہوئے اس کیس میں ملزم بنائے گئے سینئر صحافی ارنب گوسوامی سمیت کُل ۱۶؍ لوگوں کو ملزم بنایا تھا۔ مذکورہ بالا کیس میں سبھی کو اس وقت راحت مل گئی جب ای ڈی کے ذریعہ درج کردہ کیس اور لگائے گئے الزامات کو خصوصی عدالت نے خارج کردیا اور ساتھ ہی کیس کو ختم کرنے کا بھی حکم دیا۔ 
 ممبئی پولیس نے۲۰۲۰ ء میں براڈ کاسٹ آڈیئنس ریسرچ کونسل ( بی اے آر سی) جو چینلوں کو ریٹنگ دینے کی ذمہ دار ہے، نے ہنسا ریسرچ گروپ کے ذریعہ چند چینلوں کی ٹی آر پی ریٹنگ بڑھانے کیلئے کئے جانے والے گھوٹالہ کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی تھی۔ جن چینلوں کے خلاف شکایت درج کی گئی تھی ان میں ریپبلک ٹی وی اور آر بھارت کےہیڈ ارنب گوسوامی اور دیگر چینل کے علاوہ ان کے ایڈیٹرس، مالکان، ایجنٹ اور ریلیشن شپ منیجر شامل تھے۔ وہیں کورٹ نے فیصلہ سناتے وقت نہ صرف ۱۶؍ملزمین پر لگائے الزامات کو خارج کردیا ہے بلکہ کیس کو ختم کرنے کا بھی حکم سنایا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK