اویس قرنی قبرستان کے سامنے میدان میںمالونی حلقے کے اجتماع کی تیاریاں مکمل۔ اتوار کی رات دعا پر اجتماع ختم ہوگا۔
EPAPER
Updated: February 17, 2024, 10:40 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai
اویس قرنی قبرستان کے سامنے میدان میںمالونی حلقے کے اجتماع کی تیاریاں مکمل۔ اتوار کی رات دعا پر اجتماع ختم ہوگا۔
آج بروز سنیچر بعد نمازِ عصر مالونی حلقے کے تبلیغی اجتماع کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ اجتماع چارکوپ ناکہ(کاندیولی) اویس قرنی قبرستان کے سامنے میدان میں منعقد ہوگا۔ اجتماع کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ بی ایم سی سے اجازت ملنے کے بعد کئی دنوں سے کام جاری تھا۔ یہ وہی میدان ہے جہاں ۲۳؍ برس سے فرنیچر مارکیٹ تھی اور گزشتہ سال ۲۶؍ اکتوبر کو بی ایم سی نے اسے تہس نہس کردیا تھا۔ آج بھی متاثرین انصاف کے لئے ادھر ادھر بھٹک رہے ہیں مگر انہیں کامیابی نہیں مل سکی ہے۔ اب یہاں ویدک تھیم پارک بنایا جائے گا۔
اس اجتماع میں شرکاء کی کثیر تعداد میں شرکت کے پیش نظر وضوخانہ، استنجاخانہ، بیت الخلاء اور غسل خانے وغیرہ بنائے گئے ہیں۔ اجتماع میں مقامی اور ممبئی کے ذمہ داران کے علاوہ مرکز نظام الدین سے بھی ذمہ داران شریک ہورہے ہیں۔ یہ اجتماع اتوار کی شب میں مغرب کی نماز کے بعد خصوصی بیان کے بعد دعا پر ختم ہوگا۔ شرکاء کیلئے اجتماع گاہ میں داخلہ اتھروا کالج کے سامنے سے رکھا گیا ہے۔