محمد ہارون سنجر، غلام احمد خان آرزو میموریل ٹورنامنٹ کپ کے گروپ ڈی کے کوالیفائی میچ چیتاکیمپ کی ٹیم ینگسٹر اور اے جے کے درمیان کھیلا گیا۔
EPAPER
Updated: January 23, 2025, 10:30 AM IST | Inquilab News Network | Cheeta Camp
محمد ہارون سنجر، غلام احمد خان آرزو میموریل ٹورنامنٹ کپ کے گروپ ڈی کے کوالیفائی میچ چیتاکیمپ کی ٹیم ینگسٹر اور اے جے کے درمیان کھیلا گیا۔
محمد ہارون سنجر، غلام احمد خان آرزو میموریل ٹورنامنٹ کپ کے گروپ ڈی کے کوالیفائی میچ چیتاکیمپ کی ٹیم ینگسٹر اور اے جے کے درمیان کھیلا گیا۔ اس میچ کو ینگسٹر نے جیت لیا۔ اس طرح اے جے اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی۔ اے جے نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا اور ۴ ؍ اوور میں محض ۹؍ رن پر سمٹ گئی۔ ینگسٹر نے۱۰؍ رن کے آسان ہدف کو محض ۴؍ گیندوں ہی پرحاصل کر لیا۔ اس میموریل ٹورنامنٹ کپ کا یہ سب سے جلد ختم ہونے والا میچ تھا۔
گروپ ای کا سب سے دلچسپ مقابلہ چیتاکیمپ کی ۲؍ بڑی ٹیموں فیروز الیون اور نوراسک کے درمیان کھیلا گیا۔ نوراسک نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ۶؍اوور میں ۳۵؍ رن بنائے اور فیروز الیون کو۳۶؍رنوں کا ہدف دیا۔ اس میچ میں آخری بال تک تجسس برقرار رہا۔ آخر میں ایک بال پر ایک رن کی ضرورت تھی۔ فیروز الیون کے اسٹار بلے باز عمران نے نوراسک کے گیندباز ساجن کی تیز رفتار گیند پر اسٹروک لگایا لیکن شارٹ مڈآن پر موجود کھلاڑی رفیق ملو نے گیند لپک لی اور سیدھے نان اسٹرائک اینڈ پر اسٹمپ ڈائریکٹ ہٹ کیا۔ اس طرح اس میچ کا پانسا پلٹ گیا اور نوراسک نے میچ جیت لیا۔
کوالیفائی میچ نوراسک اور اے کے رائل کے بیچ کھیلا گیا۔ نوراسک نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۳۲؍رن بنائے لیکن اے کے رائل ۴؍ اوور میں درکار ہدف کو حاصل نہیں کر سکی۔ گیند باز ساجن کو مین آف دی میچ قراردیاگیا۔