• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چیتا کیمپ : ’نوراسک‘ ٹیم نے کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

Updated: January 28, 2025, 10:50 AM IST | Inquilab News Network | Cheeta Camp

محمد ہارون سنجر، غلام احمد خان آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ   کے فائنل مقابلے میں آخری گیند تک سسپنس برقرار رہا اور اس انتہائی دلچسپ اور کانٹے کی ٹکر میں ’نوراسک‘ نے ایم بی بلیو ڈائمنڈ کو ہرا کر خطاب پر قبضہ کیا۔

The tournament final winning team Nurask players with the cup. Photo: INN
ٹورنامنٹ کا فائنل جیتنے والی ٹیم نوراسک کے کھلاڑی کپ کے ساتھ۔ تصویر: آئی این این

محمد ہارون سنجر، غلام احمد خان آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ   کے فائنل مقابلے میں آخری گیند تک سسپنس برقرار رہا اور اس انتہائی دلچسپ اور کانٹے کی ٹکر میں ’نوراسک‘ نے ایم بی بلیو ڈائمنڈ کو ہرا کر خطاب پر قبضہ کیا۔ واضح رہے کہ  ہر سال کی طرح امسال بھی یوم جمہوریہ کے موقع پر چیتا کیمپ کے دین دیال اپادھیائے گراؤنڈ (لال میدان) میں محمد ہارون سنجر، غلام احمد خان آرزو میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے۴۶؍ویں سیزن  اہتمام کیا گیا ۔ ۸؍روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں مقامی ٹیموں کے ساتھ دیگر جگہوں کی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
فائنل مقابلے میں چیتا کیمپ کی دو نامور ٹیمیں نوراسک اور ایم بی بلیو ڈائمنڈ پہنچی۔ ایم بی بلیو ڈائمنڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے۴؍ اوور میں۲۸؍رن بنائے ۔ نوراسک کو آخری اوور میں۶؍ بال پر۶؍رن کی ضرورت تھی ۔ گیند باز عمر نے۵؍ گیند پر ۳؍ رن دیئے۔ ایک بال پر ۳؍ رن کی ضرورت تھی۔ ایک وائڈ  کے بعد نوراسک کے بلے باز نے ایک بال پر ۲؍ رن بنائے اور میچ جیت لیا۔
جیتنے والی نوراسک اسپورٹس کلب کو مقامی رکن اسمبلی ثناء ملک، یو ایس قونصلیٹ جنرل میں پبلک انگیجمنٹ اسسٹنٹ عبدالوہاب شیخ اور دیگر شخصیات کے ہاتھوں سے کپ دیا گیا۔
اس کرکٹ ٹورنامنٹ میں  سابق ریاستی وزیر نواب ملک، این سی پی لیڈر اور نامدار وچار منچ کے صدر حاجی مقلیش، معروف سماجی رضاکار ایم اے خالد، معروف صحافی اور ممبئی۸؍ نامی بک کی رائٹر سنتوشی مشرا، شیوسینا لیڈر سمردھی کاتے، سابق میونسپل کارپوریٹر شاہنواز شیخ، مقامی شخصیات اخلاق اشرفی، دلاور خان، این سی پی لیڈر روی کلستری، عبدالغنی، سمیر خان اور دیگر افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK