Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

۳۱؍ مارچ کو چیک کا’ اسپیشل کلیئرنگ آپریشنز‘ رہے گا: ریزرو بینک آف انڈیا

Updated: March 29, 2025, 10:37 AM IST | Mumbai

آر بی آئی کے مطابق تمام بینکوں کیلئے ۳۱؍ مارچ کو ہونے والی اس خصوصی کلیئرنگ میں شرکت کرنا لازمی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے مالی سال ۲۵۔۲۰۲۴ء کے اختتام کے پیش نظر مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے لین دین کو آسانی سے طے کرنے کو یقینی بنانے کے مقصد سے ۳۱؍ مارچ کو اسپیشل کلیئرنگ آپریشنزکا فیصلہ کیا ہے۔آر بی آئی نے جمعہ کو تمام بینکوں کو ہدایت دی  ہےکہ یہ اسپیشل کلیئرنگ صرف سرکاری چیک کیلئے  ہوگی اور اسے چیک ٹرنکیشن سسٹم (سی ٹی ایس) کے ذریعے کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھئے: رانی مکھرجی کو اپنے خاندان کی معاشی تنگی کے سبب اداکارہ بننا پڑا

عام طور پر کسی بھی کام کاج کے پیر کو جس وقت پر کلیئرنگ ہوتی ہے، وہی وقت۳۱؍ مارچ کو بھی نافذ رہے گا  تاہم اس دن سرکاری لین دین کے فوری تصفیے کیلئے  اسپیشل کلیئرنگ آپریشنز کئے گئے ہیں۔ آر بی آئی نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام بینکوں کیلئے ۳۱؍ مارچ کو ہونے والی اس خصوصی کلیئرنگ میں شرکت کرنا لازمی ہے۔ مزید برآں، بینکوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے کلیئرنگ انفراسٹرکچر کو خصوصی کلیئرنگ اوقات کے دوران کھلا رکھیں اور کلیئرنگ سے متعلق تمام سیٹلمنٹ آپریشنز کو مکمل کرنے کیلئے اپنے کھاتوں میں خاطرخواہ رقم رکھیں۔
تمام بینکوں کیلئے نیشنل گرڈ کلیئرنگ ہاؤس کے چیئرمین اور نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کرنا لازمی ہوگا۔ این پی سی آئی نے اس سلسلے میں ۳؍ اکتوبر۲۰۱۶ء کو ایک سرکیولر بھی جاری کیا تھا، جس میں اس بات کی وضاحت کی گئی تھی کہ خصوصی کلیئرنگ سیشن کے دوران کس قسم کے دستاویزات جمع کئے جائیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK